ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی صحافی دنیش ووہرا نے کہا ہے کہ پاکستان کی لاٹری لگ گئی ہےجس کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا ، بہت دنوں سے بات چل رہی ہے کہ ورلڈ بنک نے پاکستان کو دس سال کے لیے 20ارب ڈالر کا قرضہ دینا تھااور بھارت اس کی مخالفت کر رہا تھا  لیکن اس کے باوجود ورلڈ بنک نے 20ارب ڈالر کے بجائے 40ارب ڈالر کا قرضہ دے دیا ، ڈونلڈ ٹرمپ کہتا ہے کہ ڈبل کرکے قرض دو ۔ بھارتی صحافی نے کہا کہ اب بھارت کو سمجھنا چاہیےکہ ساری دنیا پاکستان پر  کیوں قربان ہو  رہی ہے، ورلڈ بنک 20ارب ڈالر پبلک سیکٹر کو اٹھانے کے لیے اور 20ار ب ڈالر پرائیویٹ سیکٹر کو اٹھانے کے لیے دے گا، یہ ورلڈ بنک میں کسی بھی ملک کو ملنے والا سب سے بڑا قرض ہے، ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت پاکستان پر مکمل قربان ہوچکا ہے اور کہتا ہے کہ پاکستان جتنے پیسے مانگتا ہے اس سے ڈبل پیسے دو۔

روسی بحریہ کے وفد کا پاکستان نیوی وار کالج لاہور کا دورہ

انہوں نے کہا کہ ورلڈ بنک کے چیئر مین بھی بھارتی  شخص اجے بانگا ہیں ، وہ یہ سب دیکھ کر ہکے بکے رہ گئے ہونگے لیکن اس بے چارے کی سنتا کون ہے وہ تو ڈیکوریشن پیس کے طور پر بیٹھیں ہیں اصل میں تو ڈونلڈ ٹرمپ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی لاٹری لگ گئی ہے ورلڈ بنک کا ایک ارب ڈالر کا قرضہ ، چین کا 3.

7ارب ڈالر کا قرضہ اور اب ورلڈ بنک کا چالیس ارب ڈالر دس سےسال میں یعنی ہر سال چار ارب ڈالر دیا جائے گا اور اس کے ساتھ روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے بھی پاکستان کے ساتھ 22ہزار کروڑ کا معاہدہ کر لیا ہے، اس معاہدے میں ڈیفنس ٹیکنا لو جی ، سیڈ پلانٹس ، انرجی پائپ لائنز اور دیگر اشیا بھی ہیں ، تو یہ منظر نامہ دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ پاکستان پر چاروں طرف سے پیسے برس رہے ہیں ۔امریکہ ، چین ، روس  اور یورپ پاکستان پر قربان ہو  رہے ہیں اور ہم اپنے گانے گا رہے ہیں لیکن ہماری تو کوئی سنتا ہی نہیں ہے۔

حنا شعیب کا جدہ میں مفت شیف کوچنگ کلاسز شروع کرنے کا اعلان

مزید :

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: ڈالر کا قرضہ کہ پاکستان پاکستان پر ورلڈ بنک رہے ہیں

پڑھیں:

قلات میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، بھارتی حمایت یافتہ 8 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 8 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات میں 19 اور 21 جولائی کو فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز کیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 بھارتی سپانسر شدہ دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے، ہلاک دہشتگرد متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

میٹروبس، اورنج ٹرین اور الیکٹرک بس کے بعد لاہور کی سڑکوں پر ٹرام فرراٹے بھرنےکےلئے تیار

 آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سپانسرڈ دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ 
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • اقوام متحدہ میں پاکستان نے بھارتی جارحیت، کشمیر پر قبضے اور آبی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کردیا
  • سلامتی کونسل میں کھلا مباحثہ، پاکستانی سفیر نے بھارت کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا
  • پاکستان نے گزشتہ مالی سال 26.7 ارب ڈالرکا ریکارڈ غیر ملکی قرضہ لیا
  • 9 مئی کیس، شاہ محمود قریشی بری، یاسمین راشد، میاں محمودالرشید کو 10، 10 سال قید کی سزا
  • پاکستان کوگزشتہ مالی سال میں 22 ارب ڈالر سے زائد کی بیرونی فنڈنگ موصول
  • عمران خان کے بیٹے پاکستان آئیں گے یا نہیں؟ علیمہ خان نے واضح کردیا
  •   بھارت نے فائٹر طیاروں سے جان چھڑانے کا فیصلہ کرلیا 
  • قلات میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، بھارتی حمایت یافتہ 8 دہشتگرد ہلاک
  • سینیٹ الیکشن میں "پھسلن سے بچاؤ فارمولا" کامیاب، ارکان نے دوسروں کا ووٹ باکس میں ڈالا ، مقامی صحافی کا دعویٰ
  • پاکستان میں بلیو اکانومی کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت، کراچی میں ایکوا کلچر پارک کے قیام کا منصوبہ