Juraat:
2025-09-18@01:27:50 GMT

سندھ بلڈنگ ،کھوڑو سسٹم میں ذوالفقار بلیدی کی اجارہ داری

اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT

سندھ بلڈنگ ،کھوڑو سسٹم میں ذوالفقار بلیدی کی اجارہ داری

پانچ سالوں میں منظم طریقے سے ماڈل کالونی میں بلند عمارتوں کا جنگل اُگا دیا
پلاٹ نمبر A52کالا بورڈ 38/1شیٹ نمبر 20رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں رائج کھوڑو سسٹم میں بھی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار بلیدی کی اجارہ داری قائم ہے۔تازہ اطلاعات کے مطابق ضلع کورنگی کے علاقے ماڈل کالونی پرعرصہ 5سال سے قابض ہیں۔ احتساب سے بالاتر ہو کر منظم طریقے سے بلند عمارتوں کا جنگل اُگانے میں مصروف عمل ہیں اور ملکی محصولات کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا کر انہدام سے محفوظ رکھنے کے لئے پیکیج مافیا بھی سرگرم ہے۔ اس وقت بھی موصوف کی سرپرستی میں پلاٹ نمبر A52کالا بورڈ اور 38/3شیٹ نمبر 20ماڈل کالونی کے رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات شروع کروا رکھی ہیں ۔بدقسمتی سے سندھ بلڈنگ میں ایسے تمام افسران کی سرپرستی کی جاتی ہے جن پر سنگین نوعیت کے الزامات ہوتے ہیں۔ ایسے افسران میں ذوالفقار بلیدی بھی شامل ہیں، جن کی غیر قانونی تعمیرات سے پورا ضلع کورنگی مسلسل متاثر ہو رہا ہے۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

کیا اب پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ایسے ہی چلے گی؟

لاہور:

ایشیا کپ میں پاکستان اور انڈیا کے میچ نے اسپورٹس مین اسپرٹ کی پامالی، کرکٹ روایات کی دھجیاں اڑانے سمیت کئی سوالات کھڑے دیے۔

ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے رویے نے گیم آف جنٹلمین کہلانے والے کھیل کو داغدار کرنے کے ساتھ اس کی ساکھ کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔

روایات کی پامالی، اسپورٹس مین اسپرٹ کی خلاف ورزی اور میچ ریفری کے متنازع کردار پر آئی سی سی اور ایشین کرکٹ کونسل نے بھی چپ سدھ لی ہے۔

پہلا سوال، میچ ریفری نے کن رولز اور کس کے کہنے پر ٹیموں کے کپتانوں کو ٹاس کے وقت ہاتھ نہ ملانے کی احکامات دیے۔

دوسرا سوال، پاکستان کی بیٹنگ کے دوران بھارتی بولرز کی ہر اپیل پر امپائرز کا انگلی اٹھانا کیا سوچا سمجھا منصوبہ تھا؟

تیسرا سوال، کیا بھارتی ٹیم نے طے شدہ منصوبے کے تحت میچ ختم ہونے کے بعد ڈریسنگ روم سے باہر آکر پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہاتھ نہیں ملایا؟

چوتھا سوال، اختتامی تقریب میں بھارتی کپتان کی جانب سے جیت کو پہلگام واقعے سے جوڑ کر کھیل میں سیاست کو لانے پر بھی کوئی ایکشن ہوگا؟

پانچواں سوال، اس سارے معاملے میں تاحال آئی سی سی کرکٹ کونسل اب تک خاموش کیوں، کیا اب کرکٹ ایسے ہی چلے گی؟

چھٹا سوال، کیا پاکستانی ٹیم مینجر کی بھارتی رویے پر میچ ریفری کو شکایت پر کوئی ایکشن ہوگا؟

دوسری جانب اے سی سی کے صدر اور پی سی بی کے چیئرمین سید محسن نقوی بھی اس ساری صورتحال پر سخت رنجیدہ ہیں۔

انکا موقف ہے کہ پاک بھارت میچ میں اسپورٹس مین شپ نہ دیکھ کر مایوسی ہوئی، کھیل میں سیاست کو گھسیٹنا اس کی اصل روح کے خلاف ہے، اُمید ہے آئندہ فتوحات تمام ٹیمیں وقار اور خوش اخلاقی سے منائیں گی۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بھی اختتامی تقریب میں پاکستانی ٹیم کے کپتان کی عدم موجودگی کو بھارتی رویہ کا جواب قرار دیا ہے۔

پاکستان اور انڈیا کا میچ تو ختم ہوگیا لیکن بھارتی کرکٹ اور آئی سی سی کے گھناؤنے کرداروں کو پوری دنیا کے سامنے عیاں کر دیا ہے۔ کرکٹ سے دیوانہ وار پیار کرنے والے پوچھ رہے ہیں کہ کیا اب پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ایسے ہی چلے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ایس بی سی اے کی ملی بھگت سے سندھی مسلم سوسائٹی میں غیر قانونی تعمیرات کی بھرمار
  • سندھ بلڈنگ، صدر ٹاؤن میں تعمیراتی مافیا سرگرم، رہائشی پلاٹوں پر قبضہ
  • کورنگی میں غیر ت کے نام پرخاتون چھریوں کے وار سے قتل
  • دہشتگرد گروپس میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کے شواہد مل رہے ہیں: آئی جی پولیس
  • خیبرپختونخوا کے کسی بھی ضلع میں چند سو سے زیادہ دہشتگرد موجود نہیں، آئی جی
  • جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصر اللہ چنا پاک کالونی میں جلسہ سیرت النبی صہ سے خطاب کر رہے ہیں
  • سندھ کی دو جامعات کیلئے مستقل وائس چانسلر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری
  • سپریم کورٹ بلڈنگ کمیٹی کا اجلاس، کراچی برانچ رجسٹری کے ماسٹر پلان کی منظوری
  • قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس ظفر راجپوت نے عہدے کا حلف اٹھالیا
  • کیا اب پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ایسے ہی چلے گی؟