بھارت میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 32 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
یاد رہے کہ بھارت میں ہر سال مون سون کے دوران اچانک سیلابوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے درجنوں افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی شمال مشرقی ریاستوں میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شدید بارشوں کے باعث تودے گرنے، آسمانی بجلی اور سیلاب سے پچھلے 3 روز میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 32 ہو گئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اروناچل پردیش اور آسام میں دریاؤں کے کنارے اور پانی سے نچلی سطح پر رہنے والوں کو چوکنا رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ آسام کے 10 مرکزی دریاؤں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک اونچی ہے۔ ادھر ارونا چل پردیش کے رکن اسمبلی کرن رجوجو کا دعویٰ ہے کہ ریاست میں ریکارڈ مون سون بارشیں ہوئی ہیں۔ یاد رہے کہ بھارت میں ہر سال مون سون کے دوران اچانک سیلابوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے درجنوں افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اور لینڈ سلائیڈنگ
پڑھیں:
قلات میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، بھارتی حمایت یافتہ 8 دہشت گرد ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 بھارتی سپانسر شدہ دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 8 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات میں 19 اور 21 جولائی کو فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز کئے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 بھارتی سپانسر شدہ دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے، ہلاک دہشتگرد متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے ہندوستانی سپانسرڈ دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، ہندوستانی سپانسرڈ دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔