بھارت کے ناپاک عزائم بے نقاب کرنے کیلئے پاکستانی وفد آج امریکا میں اہم ملاقاتیں کریگا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
پاکستانی سفارتی وفد سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ، صدر جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل کے ارکان کو بھارت کے ناپاک عزائم سے آگاہ کرے گا، او آئی سی کو بھی بھارتی اشتعال انگیزی پر بریفنگ دی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے ناپاک عزائم بے نقاب کرنے کا مشن، سفارتی ٹیم کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستانی وفد آج نیویارک میں اہم ملاقاتیں کرے گا۔ ذرائع کے مطابق سفارتی وفد سلامتی کونسل کے 5 مستقل اور 9 غیر مستقل ارکان کے سفیروں سے ملے گا، امریکی حکام کو بھارتی جارحیت پر بریفنگ دی جائے گی۔
بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وفد میں شیری رحمان، حنا ربانی کھر، جلیل عباس جیلانی اور مصدق ملک شامل ہیں۔ پاکستانی سفارتی وفد سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ، صدر جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل کے ارکان کو آگاہ کرے گا، او آئی سی کو بھی بھارتی اشتعال انگیزی پر بریفنگ دی جائے گی۔بلاول بھٹو زرداری 5 جون کو امریکی تھنک ٹینک مڈل ایسٹ انسٹیٹیوٹ میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت اور خطاب کریں گے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
بھارتی جنرل یا سیاسی ترجمان؟ عسکری وقار مودی سرکار کی سیاست کی نذر
مودی سرکار نے آپریشن سندور کی ہزیمت چھپانے کے لیے فوجی جرنیلوں کو پروپیگنڈا مشین بنا دیا، جہاں یہ فیصلہ کرنا مشکل ہوگیا ہے کہ بھارتی جنرل ہیں یا سیاسی ترجمان؟ بھارت میں عسکری وقار مودی سرکار کی سیاست کی نذر ہوچکا ہے۔
بھارتی جنرل اب سپاہی نہیں، مودی سرکار کے پروپیگنڈا ترجمان بن کر اسٹیج پر کھڑے ہیں۔ بھارتی فوج کا فوکس اب جنگ نہیں بلکہ آر ایس ایس اور بی جے پی کی جھوٹی کہانیوں کا دفاع ہے۔
بھارتی جنرل منوج کٹیار نے آپریشن سندور کی شکست چھپا کر جنگ بندی کو ’’اسٹریٹیجک تیاری‘‘ کا نام دے دیا ہے۔ جنرل کٹیار بھارتی فوج کی تیاری کے دعوے کرتے ہیں، جب کہ آپریشن سندور میں پاکستان نے بھارت کو بری طرح شکست دی ہے۔
https://cdn.jwplayer.com/players/8TJlCWz4-jBGrqoj9.html
جنرل کٹیار نے بھارت کی پسپائی کو کامیاب تیاری قرار دے کر عوام کو سیاسی فریب دینے کی کوشش ہے۔ بھارتی فوجی قیادت اب عسکری نہیں، مودی کا جھوٹاسیاسی بیانیہ دہرانے والی پروپیگنڈا مشین کا حصہ بن چکی ہے۔ آپریشن سندور کو ’’اسٹریٹیجک تیاری‘‘ کہنا دراصل بھارتی شکست پر پردہ ڈالنے کا سیاسی ہتھکنڈا ہے۔
بھارت میں منوج کٹیار جیسے افسران اب سپاہی نہیں لگتے بلکہ سیاسی وزیروں کے ترجمان دکھائی دیتے ہیں۔ آپریشن سندور کی ناکامی نے بھارت کی عسکری طاقت اور سفارتی ڈھونگ دونوں کا پردہ چاک کر دیا ہے۔