نیب کا بڑا اقدام، بحریہ ٹاؤن کی جائیدادیں نیلام کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
نیب کا بڑا اقدام، بحریہ ٹاؤن کی جائیدادیں نیلام کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے پلی بارگیننگ کے تحت واجب الادا رقوم کی وصولی کے لیے بحریہ ٹاؤن کی غیر منقولہ جائیدادوں کی نیلامی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نیب قوانین کے مطابق یہ نیلامی قومی احتساب آرڈیننس 1999 کے سیکشن 33-E کے تحت کی جا رہی ہے۔
ترجمان نیب کے مطابق نیلامی 12 جون بروز جمعرات، صبح 11 بجے نیب ریجنل آفس، نزد لال مسجد اسلام آباد میں منعقد ہو گی۔
نیلامی میں شامل جائیدادیں درج ذیل ہیں:
پلاٹ نمبر 7-E، پارک روڈ، کارپوریٹ آفس، بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی
پلاٹ نمبر 7-D، کارپوریٹ آفس 2، پارک روڈ، فیز 2، راولپنڈی
روبیش مارکی اور لان، بحریہ گارڈن سٹی، گالف کورس کے قریب، اسلام آباد
ارینہ سینما، پلاٹ نمبر 984، بورڈ A، بحریہ ٹاؤن فیز 4، راولپنڈی
سفاری کلب، پلاٹ نمبر 27، سفاری ولاز ون، بحریہ ٹاؤن، راولپنڈی
نیب کا کہنا ہے کہ نیلامی میں حصہ لینے کے خواہشمند افراد کے لیے نیلامی سے دو روز قبل نیب ریجنل دفتر اسلام آباد میں تفصیلی بریفنگ کا اہتمام کیا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکراچی میں بنیان مرصوص کانفرنس، علماء کا پاک فوج کو خراج تحسین بھارتی حکومت کے اشتعال انگیز بیانات امن کے بجائے دشمنی کو ترجیح دیتے ہیں، پاکستان آئندہ مالی سال ترقیاتی منصوبوں پر 1 ہزار ارب روپے خرچ کرنے کا پلان امریکی ریاست کولوراڈو میں اسرائیل کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں پر حملہ، 6 افراد زخمی بانی پی ٹی آئی شدید مایوسی اور ڈپریشن کا شکار ہوچکے ہیں، عظمی بخاری مستحقین 30جون 2025 تک اپنا سروے دوبارہ کروائیں ، بی آئی ایس پی کی ہدایت ڈیرہ غازی خان میں پنجاب پولیس کی کامیاب کارروائی، 4خوارجی دہشت گرد ہلاکCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بحریہ ٹاو ن
پڑھیں:
وزیراعظم کا لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے، کمانڈر نیشنل سٹرٹیجک کمانڈ مقرر کرنے کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2026ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان آرمی کے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے اور انہیں کمانڈر نیشنل سٹرٹیجک کمانڈ مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔(جاری ہے)
جمعہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے جنرل عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت کو ترقی اور تعیناتی پر مبارکباد دی اور اس اہم ذمہ داری کی انجام دہی میں ان کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔\932