آئی ایم ایف سے مذاکرات کا نیا دور آئندہ دو روز میں متوقع،بجٹ کے خدوخال کو حتمی شکل دی جائے گی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 جون ۔2025 )آئندہ مالی سال 2025-26کے وفاقی بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات کا نیا دور آئندہ دو روز میں شروع ہو نے کا امکان ہے حکومتی ذرائع کے حوالے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بجٹ اہداف، محصولات، سبسڈی، دفاعی اخراجات اور توانائی اصلاحات جیسے اہم امور پر بات چیت کا عمل جاری ہے.
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ٹیکس وصولی کے نئے ہدف پر گفتگو ہو رہی ہے جبکہ مختلف شعبوں سے متوقع ٹیکس آمدن کے تخمینے پر کام مکمل کیا جا رہا ہے ان مذاکرات میں دفاعی بجٹ اور سبسڈی کے حجم پر بھی تفصیل سے تبادلہ خیال جاری ہے ذرائع کے مطابق تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے سے متعلق مشاورت آئندہ ہفتے مکمل ہونے کا امکان ہے، جبکہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور بجلی نرخوں میں ممکنہ ردوبدل پر بھی گفت و شنید جاری ہے. صنعتی اور زرعی شعبے کو ممکنہ ریلیف، درآمدی پالیسی اور کاربن لیوی کے نفاذ پر بھی دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات جاری ہیں ذرائع کے مطابق کاربن لیوی عائد کرنے پر اصولی اتفاق ہو چکا ہے تاہم اس کی شرح کا تعین باقی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی آٹو سیکٹر کے تحفظ کو آئندہ بجٹ میں یقینی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاکہ مقامی صنعت کو فروغ مل سکے ذرائع کے مطابق 30 مئی کو ہونے والے اجلاس میں بجٹ امور پر کوئی حتمی نتیجہ نہیں نکل سکا، اس لیے اب مذاکرات کا نیا دور متوقع ہے، جس کے دوران بجٹ کے خدوخال کو حتمی شکل دی جائے گی.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ذرائع کے مطابق جاری ہے
پڑھیں:
پاک،افغان مذاکرات، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ترکیہ جائینگے
اسلام آباد:(نمائندہ خصوصی)نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار 6 نومبر کو شیڈول پاک-افغان مذاکرات سے قبل ترکیے جائیں گے۔باخبر ذرائع کے مطابق پاک-افغان مذاکرات سے پہلے اسحاق ڈار کی ترکیے آمد متوقع ہے، ذرائع نے بتایا ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان کی دعوت پر اسحاق ڈار ترکی جائیں گے، پاک-افغان مذاکرات سے پہلے اسلام آباد میں اہم سفارتی مصروفیات جاری ہیں۔
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سائیڈ لائن سفارتی رابطوں کی فالو اپ میٹنگ ترکی میں ہوگی، غزہ کے مسئلے پر 8 وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس پاکستان کی شرکت کی تیاری مکمل ہے۔