چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیوں کی تفصیلات اخبارات میں مشہتر کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیوں کی تفصیلات اخبارات میں مشہتر کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس، اجلاس میں سی ڈی اے کے بورڈ ممبران، ڈی جی پلاننگ، ڈی جی سپیشل پراجیکٹس، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، ڈپٹی ڈی جی انفورسمنٹ، ڈائریکٹر ڈی ایم اے،ڈائریکٹر ایڈمن، آئی سی ٹی اور دیگر افسران نے شرکت کی
اجلاس میں اسلام آباد میں غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیوں،کوآپرٹیو سوسائٹیوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا فیصلہ ،غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیوں کی تفصیلات اخبارات میں مشہتر کرنے کا فیصلہ۔ عوام سرمایہ کاری سے پہلے متعلقہ ہاوسنگ سوسائٹی کی قانونی حیثیت کے بارے میں آگاہی حاصل کریں وگرنہ انکا سرمایہ ڈوبنے کا امکان ہے ، عوام سی ڈی اے کے پلاننگ ونگ اور سی ڈی اے کی ویب سائٹ سے اسلام آباد کی غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیوں کی قانونی حیثیت کے بارے میں مکمل آگاہی حاصل کرسکتے ہیں ۔اجلاس میں ہاوسنگ سوسائٹیوں اور کوآپرٹیو سوسائٹیوں میں پلاٹس کی غیر قانونی ٹرانسفر خصوصاسی ڈی اے کو ٹراسفر فیس جمع نہ کروانے والی ہاوسنگ سوسائٹیوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا فیصلہ
اجلاس میں غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیوں اور کوآپرٹیو سوسائٹیوں کو بلڈنگ اور دیگر تعمیراتی میٹریل فروخت کرنے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ، غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹی کو تعمیراتی میٹریل کی فروخت سے پہلے متعلقہ سوسائٹی سے لے آوٹ پلان اور این او سی کی منظوری کا لیٹر دیکھنے کے بعد ہی تعمیراتی میٹریل فروخت کیا جائے ، غیر قانونی ہاسنگ سوسائٹیوں کو تعمیراتی میٹریل فروخت کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارتی جارحیت پر پاکستان کا موقف پیش کرنے کیلئے طارق فاطمی کی زیرقیادت دوسرا وفد آج ماسکو روانہ ہوگا بھارتی جارحیت پر پاکستان کا موقف پیش کرنے کیلئے طارق فاطمی کی زیرقیادت دوسرا وفد آج ماسکو روانہ ہوگا نصف سے زائد بجٹ قرض ادائیگی میں جائیگا، 118 سے زائد منصوبے بند کردیے، وفاقی وزیر بجٹ میں بچت اسکیموں اور بینک ڈپازٹ پر ٹیکس میں اضافے کی تجویز نیب کا بڑا اقدام، بحریہ ٹاؤن کی جائیدادیں نیلام کرنے کا اعلان اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایم سی آئی کو پراپرٹی ٹیکس بڑھانے سے روک دیا آئندہ مالی سال ترقیاتی منصوبوں پر 1 ہزار ارب روپے خرچ کرنے کا پلانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کرنے کا فیصلہ اسلام آباد اجلاس میں سی ڈی اے
پڑھیں:
اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت بین الوزارتی اجلاس، بیرونِ ملک مشنز کی کارکردگی کا جائزہ
اسلام آباد:وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت بین الوزارتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں بیرونِ ملک مشنز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزارتِ خارجہ میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت ایک اعلیٰ سطح کا بین الوزارتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں حکومت کی کارکردگی، بالخصوص بیرونِ ملک پاکستان مشنز کے امور کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں کمیٹی کی جانب سے رپورٹ بھی پیش کی گئی جب کہ نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ نے پاکستان کے سفارتی اثر و رسوخ کو مزید مضبوط بنانے، مشنز کی کارکردگی کو قومی اسٹریٹجک اہداف کے ساتھ ہم آہنگ کرنے اور بیرونِ ملک ادارہ جاتی کارکردگی کو بہتر ہم آہنگی و تعاون کے ذریعے مزید موثر بنانے پر زور دیا۔
اجلاس میں وفاقی وزیرِ پیٹرولیم، وزیرِ مملکت برائے ریلوے، قومی اسمبلی کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین، وزیراعظم کے معاونِ خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ، سیکرٹری کابینہ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، تجارت، داخلہ، انسانی وسائل و ترقی، اقتصادی امور ڈویژن کے سیکرٹریز سمیت وزارتِ خزانہ، اطلاعات اور دیگر متعلقہ محکموں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔