وفاقی حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ 10 جون کو پیش کرےگی، بجٹ سے قبل نان فائلرز کے لیے بری خبر سامنے آگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں نان فائلرز پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں وفاقی بجٹ کی تاریخ میں تبدیلی کا امکان، 2 دن کی توسیع پر غور

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لیے مختلف ٹیکس تجاویز پر کام کررہا ہے۔ اس دوران یہ تجویز بھی سامنے آئی ہے کہ نان فائلرز کے یومیہ 50 ہزار سے زیادہ رقم نکلوانے پر اضافی ٹیکس عائد کیا جائے، جبکہ ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 0.

6 فیصد سے بڑھ کر 1.2 فیصد تک جانے کی توقع ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بجٹ میں 850 سی سی سے چھوٹی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں اضافہ متوقع ہے، مقامی تیار کردہ گاڑیوں پر جی ایس ٹی کی شرح 12.5 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کی تجویز ہے جب کہ پیٹرول اور ڈیزل پر چلنے والی گاڑیوں پر لیوی عائد کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ آئندہ بجٹ میں بینک ڈیپازٹس، بچت اسکیموں، کیپیٹل گین اور منافع پر بھی ٹیکس میں اضافے کی تجویز ہے جب کہ سپر ٹیکس کی شرح میں کمی کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں بجٹ 26-2025: خواتین کن چیزوں پر ٹیکسز میں کمی کا مطالبہ کررہی ہیں؟

واضح رہے کہ حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس میں کمی کی نوید سنائی تھی، تاہم ابھی تک اس حوالے سے کوئی باضابطہ فیصلہ نہیں ہو سکا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بجٹ تیاری تنخواہ دار طبقہ ٹیکس میں اضافہ نان فائلرز وفاقی بجٹ وی نیوز

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بجٹ تیاری تنخواہ دار طبقہ ٹیکس میں اضافہ نان فائلرز وفاقی بجٹ وی نیوز ا ئندہ مالی سال نان فائلرز

پڑھیں:

حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا

حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا

اس سے قبل حکومت نے یکم ستمبر کو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت کو 264 روپے 61 پیسے پر برقرار رکھا تھا، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافہ وفاقی حکومت وفاقی وزارت خزانہ وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں مالی سال 9.9فیصد اضافہ
  • معاشی بہتری کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی
  • کیا قومی اسمبلی مالی سال سے ہٹ کر ٹیکس سے متعلق بل پاس کر سکتی ہے: سپریم کورٹ
  • سیلاب متاثرین کی بحالی، کاروں، سگریٹ اور الیکٹرانک اشیا پر اضافی ٹیکس لگانے کی تجویز
  • لوگوں چیٹ جی پی ٹی پر کیاکیا سرچ کرتے ہیں؟ کمپنی نے تفصیلات جاری کر دیں
  • وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 25 ستمبر کو ملاقات کی تیاریاں
  • کراچی میں آئندہ چند روز موسم کیسا رہے گا؟
  • سیلاب مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ‘ سٹیٹ بنک : شرح سود 11فیصدبرقرار
  • سیلاب کے باعث ملک کی اقتصادی ترقی کی رفتار سست ہو سکتی ہے، اسٹیٹ بینک
  • حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا