سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا کرپٹو کونسل پر تحفظات کا اظہار، سوالات اٹھا دیئے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کے متعدد ممبران نے کرپٹو کونسل پر تحفظات کا اظہار کردیا، سینیٹر ہمایوں مہمند اور کامران مرتضیٰ نے کونسل سے متعلق قانونی پیچیدگیوں پر سوالات اٹھا دیئے۔
روز نامہ جنگ کے مطابق پلوشہ خان کی زیرِ صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس ہوا جس میں ایل ڈی آئی لائسنس کی تجدید سے متعلق سیکرٹری آئی ٹی اور چیئرمین پی ٹی اے نے بریفنگ دی۔سیکرٹری آئی ٹی نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ نے سارے ایل ڈی آئی کے کیسز پی ٹی اے کو واپس بھیج دیئے تھے۔
چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ ایل ڈی آئی کیسز کی سماعتیں مکمل ہوگئیں اور فیصلہ آئندہ چند ہفتوں میں ہوگا، جو بھی ہوگا اس حوالے سے عید کے بعد فیصلہ ہو جائے گا۔
ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ 2025ءپر سیکرٹری آئی ٹی نے بریفنگ میں کہا کہ نیشنل ڈیجیٹل ماسٹر پلان اگست تک فائنل ہو جائے گا، پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی ایک ریگولیٹری باڈی ہے، نیشنل ڈیجیٹل کمیشن ماسٹر پلان کی منظوری دے گا، نیشنل ڈیجیٹل کمیشن میں تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شامل ہیں۔
سینیٹر کامران مرتضیٰ نے سوال کیا کہ کیا یہ صوبوں کے اختیارات میں مداخلت نہیں ہوگی؟سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے بتایا کہ صوبے نیشنل ڈیجیٹل کمیشن میں شامل ہوں گے۔
سیکرٹری آئی ٹی نے کرپٹو کونسل پر بریفنگ میں کہا کہ نیشنل کرپٹو کونسل کے چیئرمین وزیر خزانہ ہیں اور میں بطور سیکرٹری آئی ٹی اس کا ممبر ہوں، پاکستان کرپٹو کونسل ایک ایڈوائزری باڈی ہے۔
سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ کیا اس کونسل کو بنانے کے لئے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا گیا؟ کیا اس کونسل کے پیچھے کوئی قانونی طاقت موجود ہے؟ ہر کونسل کے پیچھے کوئی قانون موجود ہوتا ہے، کیا کرپٹو کونسل کے پیچھے کوئی قانون ہے؟
سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ ڈیجیٹل اثاثوں پر پارلیمنٹ میں بل لایا تھا، میں نے 3 ماہ لگا کر یہ بل بنایا، حکومت نے میرے بل کو ختم کرکے خود ہی اس پر کونسل لے آئی۔
سینیٹر ہمایوں مہمند نے سوال کیا کہ کیا وزیراعظم کے ایگزیکٹو آرڈر سے کوئی کونسل بن سکتی ہے؟ کرپٹو کونسل کو وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کے پاس ہونا چاہئے تھا، وزارت خزانہ تو اپنا کام ٹھیک طریقے سے نہیں کر رہی، کرپٹو تو آئی ٹی کامینڈیٹ ہے۔
سینیٹر کامران مرتضیٰ نے سوال کیا کہ اگر کوئی بڑا فراڈ، دھوکا ہو جائے تو کون ذمہ دار ہوگا؟ اگر کوئی ملک میں کرپٹو سے متعلق مسئلہ پیش آجائے تو اس کی قانونی حیثیت کیا ہوگی؟
سیکرٹری آئی ٹی نے کہا کہ وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا کام ریگولیٹ کرنا نہیں ہے؟
باپ نے تین بچوں کو زہر دے کر خود کشی کرلی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام سیکرٹری آئی ٹی نے نیشنل ڈیجیٹل کامران مرتضی کرپٹو کونسل نے کہا کہ کونسل کے
پڑھیں:
روسی تیل خریدا تو بھارت، چین، برازیل کی معیشت تباہ کر دیں گے، امریکا کی وارننگ
امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت، چین اور برازیل روس سے سستا تیل خریدتے رہے تو ان پر بھاری محصولات عائد کیے جائیں گے۔ فاکس نیوز پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر روسی تیل خریدنا بند نہ کیا تو ہم تمہاری معیشت کچل دیں گے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اعلان کیا ہے کہ اگر روس نے 50 دن میں جنگ بندی نہ کی تو روسی تیل خریدنے والے ممالک پر 100 فیصد ثانوی ٹیکس لگایا جائے گا۔ ریپبلکن و ڈیموکریٹ سینیٹرز نے مشترکہ بل بھی پیش کیا ہے جس میں 500 فیصد تک محصولات کی تجویز ہے۔
مزید پڑھیں: بھارت روسی تیل کہاں فروخت کر رہا ہے؟ راز فاش ہوگیا
بھارت نے روسی تیل کی خریداری کا دفاع کرتے ہوئے اسے توانائی تحفظ کا معاملہ قرار دیا ہے، جبکہ وزیر خارجہ ایس جے شنکر کا کہنا ہے کہ وہ سینیٹر گراہم سے رابطے میں ہیں۔
???????????? US Senator threatens to CRUSH BRICS economies
“If you [INDIA, CHINA, and BRAZIL] keep buying cheap Russian oil… we’re going to tariff the hell out of you,” said Lindsey Graham*
*recognised as a terrorist in Russia pic.twitter.com/ZZmYtnMffS
— Sputnik India (@Sputnik_India) July 21, 2025
یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب یوکرین میں جاری جنگ کے تناظر میں روس کے مالیاتی سپورٹرز کے خلاف امریکی حلقوں میں بیانات سخت تر ہو رہے ہیں۔ سینیٹر گراہم کی رائے امریکی ریپبلکن پارٹی کے ان عناصر کے مؤقف سے ہم آہنگ ہے جو روس کو معاشی طور پر تنہا کرنے پر زور دے رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم برازیل بھارت، چین روسی تیل