فیصل آباد سے کراچی آنیوالی 10 سالہ بچی ٹرین سے اغوا، کراچی کینٹ میں مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
فوٹو فائل
فیصل آباد سے کراچی آنے والی 10 سال کی بچی کو ٹرین سے اغوا کرلیا گیا، جس کا مقدمہ کراچی کینٹ اسٹیشن تھانے میں درج ہے۔ واقعہ 28 مئی کو پیش آیا تھا۔
بچی عنایہ کی والدہ شگفتہ بی بی نے جیو نیوز سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شالیمار ایکسپریس میں 3 بچوں کے ہمراہ کراچی آ رہی تھی۔
بچی کی والدہ کے مطابق بوگی میں موجود کچھ افراد نے سکھر کے قریب لسی پلائی۔
انکا کہنا ہے کہ لسی پینے کے بعد نیند آگئی، آنکھ کھلی تو بچی موجود نہیں تھی اور لسی پلانے والے افراد بھی غائب تھے، پولیس نے ڈھونڈا لیکن بچی نہیں ملی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی؛ موٹرسائیکل سلپ ہوکر گرنے سے 25 سالہ نوجوان جاں بحق، ایک زخمی
کراچی:گولیمار لسبیلہ پل کے قریب موٹرسائیکل سے گر کر ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ۔
گلبہار کے علاقے گولیمار لسبیلہ پل کے قریب واقعے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 25 سالہ علی حمزہ ولد شوکت علی کے نام سے کی گئی جب کہ زخمی ہونے والا شخص بے ہوش تھاا ور اس کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت کی جا سکے ۔
علاقہ پولیس نے حادثے کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔