چیئرمین سی ڈی اے ، چیف کمشنر کااسلام آباد ماڈل جیل کا دورہ، تعمیراتی کام جلد مکمل کرنیکی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
اسلام آباد (صغیر چوہدری) چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا نے آئی جی اسلام آباد سید ناصر علی رضوی اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ اسلام آباد ماڈل جیل کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں میں ہونے والی پیش رفت کے جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ سینئر افسران نے چیئرمین سی ڈی اے کو اسلام آباد ماڈل جیل کے تعمیراتی کاموں میں ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو اسلام آباد ماڈل جیل کے تعمیراتی کاموں میں ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے متعلقہ افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اسلام آباد ماڈل جیل کے تعمیراتی کاموں کو مرحلہ وار مکمل کیا جارہا ہے اور پہلے مرحلے کے تحت اسلام آباد ماڈل جیل میں آر سی سی کمپاؤنڈ اور باؤنڈری والز کا 98 فیصد جبکہ بیرکس کا 72 فیصد تعمیراتی کام مکمل کرلیا گیا ۔
اسی طرح ماڈل جیل کے ایڈمن بلاک کا 96 فیصد، روڈ انفراسٹرکچر اور سیوریج کا 75 فیصد کام بھی مکمل کرلیا گیا ۔بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے کو بتایا گیا کہ تعمیر کئے جانے والے اسلام آباد ماڈل جیل کے اسپتال اور مرکزی کچن کا 70 فیصد مکمل کرلیا گیا ہے۔ اس منصوبے میں شامل 24 سنتری پوسٹوں کا تعمیراتی کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ اضافی 10 سنتری پوسٹوں کا کام ایک ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔سنٹرل واچ ٹاور کا 72 فیصد تعمیراتی کام مکمل کرلیا گیا ہے۔
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ اسلام آباد ماڈل جیل میں پانی اور بجلی کی فراہمی کو بھی جلد یقینی بنایا جائے اور اسلام آباد ماڈل جیل کیلئے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کا ڈیزائن اور تخمینہ جلد مکمل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ایڈمن، ہسپتال اور وارڈن بیرکس کیلئے فرنیچر کی تیاری کے عمل کا بھی جلد مکمل کیا جائے۔چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ اسلام آباد ماڈل جیل کے باقی ماندہ تعمیراتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اس کے ساتھ ساتھ تعمیراتی کاموں کے اعلیٰ معیار اور تعمیراتی کاموں کی بروقت تکمیل اور کوالٹی کے بارے میں کوتاہی نہ برتی جائے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چیئرمین سی ڈی اے تعمیراتی کاموں مکمل کرلیا گیا مکمل کیا جائے تعمیراتی کام
پڑھیں:
شنگھائی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا فودان یونیورسٹی کا دورہ، پاک-چین دوستی کے مستقبل پر خطاب
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چین کی 120 سالہ قدیم فودان یونیورسٹی کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے یونیورسٹی کے نائب صدر ڈاکٹر چن زہیمِن سے ملاقات کی جس میں بین الاقوامی تعلقات عامہ سمیت اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: پاک چین دوستی آنے والے وقتوں میں مزید مستحکم ہوگی: صدر مملکت آصف زرداری
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے فودان یونیورسٹی کے طلبا سے بھی ملاقات کی اور پاک چین دوستی کے ماضی، حال اور مستقبل کے موضوع پر خطاب کیا۔ ان کے خطاب سے قبل انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے اسسٹنٹ ڈین پروفیسر سَن ڈے گانگ نے ابتدائی کلمات پیش کیے۔
خطاب کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے طلباء کے سوالات کے جوابات دیے اور عالمی تعلقات عامہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔
دوسری طرف چائنا افریقہ چیمبر آف کامرس کی نائب صدر مس ہاؤ نے صدر آصف علی زرداری اور خاتونِ اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے شنگھائی میں ملاقات کی۔
ملاقات میں مس ہاؤ نے پاکستان کے ساتھ بھی اسی نوعیت کا چیمبر قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
صدر اور خاتونِ اول نے اس تجویز کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلاول بھٹو چین یونیورسٹی