چیئرمین سی ڈی اے کا اسلام آباد ماڈل جیل کا دورہ، تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
چیئرمین سی ڈی اے کا اسلام آباد ماڈل جیل کا دورہ، تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا نے متعلقہ افسران کے ہمراہ اسلام آباد ماڈل جیل کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا
اس موقع پر متعلقہ سنئیر افسران نے چیئرمین سی ڈی اے کو اسلام آباد ماڈل جیل کے تعمیراتی کاموں میں ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے بریفننگ دی اور بتایا کہ اسلام آباد ماڈل جیل کے تعمیراتی کاموں کو مرحلہ وار مکمل کیا جارہا ہے، پہلے مرحلے کے تحت اسلام آباد ماڈل جیل میں آر سی سی کمپاونڈ اور بانڈری والز کا 98 فیصد جبکہ بیرکس کا 72 فیصد تعمیراتی کام مکمل کرلیا گیا ہے، اسی طرح ماڈل جیل کے ایڈمن بلاک کا 96 فیصد، روڈ انفراسٹرکچر اور سیوریج کا 75 فیصد کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے، اسلام آباد ماڈل جیل کے اسپتال، مرکزی کچن اور بیرکس کچن کا کام 70 فیصد مکمل کرلیا گیا ہے، منصوبے میں شامل 24 سنتری پوسٹوں کا تعمیراتی کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ اضافی 10 سنتری پوسٹوں کا کام ایک ماہ میں مکمل کیا جائے گا،سینٹرل واچ ٹاور کا 72 فیصد تعمیراتی کام مکمل کرلیا گیا ہے۔
اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ اسلام آباد ماڈل جیل میں پانی اور بجلی کی فراہمی کو بھی جلد یقینی بنایا جائے، اسلام آباد ماڈل جیل کیلئے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کا ڈیزائن اور تخمینہ جلد مکمل کیا جائے، ایڈمن، ہسپتال اور وارڈن بیرکس کیلئے فرنیچر کی تیاری کے عمل کا بھی جلد مکمل کیا جائے، اسلام آباد ماڈل جیل کے باقی ماندہ تعمیراتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے، تعمیراتی کاموں کے اعلی معیار اور تعمیراتی کاموں کی بروقت تکمیل اور کوالٹی کے بارے میں کوتاہی نہ برتی جائے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبررحیم یار خان، عید کے کپڑے مانگنے پرباپ نے 3 بچوں کو زہردے کر خودکشی کرلی رحیم یار خان، عید کے کپڑے مانگنے پرباپ نے 3 بچوں کو زہردے کر خودکشی کرلی الیکشن کمیشن کا اسلام آباد، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پروزیراعظم اور مریم نوازکو بلانے کا اشارہ پاکستانی عازمین حج کے کھانے پر 15کروڑ سے زائد اخراجات، وزارت مذہبی امور اسلام آباد، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاون، سینکڑوں گاڑیاں تھانے منتقل فنڈز کے حوالے سے جو اشارے ملے ہیں بہتر ہوتا نہ ہی دیتے،مزمل اسلم پنجاب میں غیرمعیاری فیول کے استعمال پر پابندی عائد،اطلاق فوری ہو گاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چیئرمین سی ڈی اے تعمیراتی کاموں
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ