“ایک بھی منصوبہ وقت پر مکمل نہیں ہوا!” بھارتی ائیر چیف کا زبردست انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
نئی دہلی : بھارتی فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل امر پریت سنگھ نے اپنی حکومت اور دفاعی اداروں پر کھل کر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ “آج تک بھارت میں کوئی بھی دفاعی منصوبہ وقت پر مکمل نہیں ہوا!”
دہلی میں منعقدہ کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (CII) کی سالانہ بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف نے دفاعی منصوبوں کی منصوبہ بندی، معاہدوں اور ان کی تاخیر پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا: “جب ہم کسی معاہدے پر دستخط کرتے ہیں، ہمیں پہلے سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ وقت پر مکمل نہیں ہوگا، لیکن پھر بھی دستخط کر دیتے ہیں۔”
ائیرمارشل کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کو چاہیے کہ وہ صرف کاغذی منصوبے بنانے کے بجائے اپنا دفاعی نظام خود ڈیزائن کرے اور وقت پر مکمل کرے۔
انہوں نے شکوہ کیا کہ معاہدے کرتے وقت غیر حقیقی ٹائم لائنز کیوں دی جاتی ہیں؟ کیوں ایسے وعدے کیے جاتے ہیں جو پورے ہی نہیں کیے جا سکتے؟
دوسری جانب معروف بھارتی تجزیہ کار سوشانت سرین نے بھی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر ماضی میں تاخیر نہ ہوتی تو پاکستان کے ساتھ جنگ میں بھارت کو اتنا نقصان نہ ہوتا۔ انہوں نے اس سست روی کی اصل وجہ “سیاسی مداخلت” کو قرار دیا۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت کو حال ہی میں پاکستان کے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے نتیجے میں بڑی فوجی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بھارتی بیٹر شریاس ائیر کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہونے والے بھارتی بیٹر شریاس ائیر کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق شریاس ائیر کی پیٹ اور پسلیوں کی انجری میں بہتری آئی ہے جس کے بعد انہیں اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
شریاس ائیر 25 اکتوبر کو سڈنی میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے، انجری کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ آئی سی یو میں بھی رہے۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ شریاس ائیر سفر کے لئے مکمل فٹ ہونے تک سڈنی میں ہی قیام کریں گے تاکہ میڈیکل ٹیم ان کی صورتحال کو مانیٹر کرتی رہے۔