ایرانی و جرمن وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
جرمنی کے نئے وزیر خارجہ کیساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ نے دوطرفہ تعلقات میں بہتری کی امید کا اظہار کرتے ہوئے تین یورپی ممالک و یورپی یونین کیساتھ مذاکرات جاری رکھنے پر ایران کی آمادگی کا اعلان کیا ہے اسلام ٹائمز۔ ایرانی و جرمن وزرائے خارجہ نے آج ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور کے ساتھ ساتھ ایران و یورپ کے درمیان گفتگو پر بھی بات چیت ہوئی۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق اس دوران کہ جو سید عباس عراقچی و جوہان ویڈفول (Johann Wadephul) کے درمیان پہلی گفتگو تھی، دوطرفہ تعلقات و باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق قاہرہ میں موجود ایرانی وزیر خارجہ نے ایران و جرمنی کے باہمی تعلقات میں بہتری کی امید کا اظہار کرتے ہوئے اس سلسلے میں طے پانے والے معاہدوں کی جانب بھی اشارہ اور اس حوالے سے موثر اقدامات اٹھانے کو ایران کی مکمل تیاری کا اعلان کیا۔ مزید برآں پابندیوں کے خاتمے اور جوہری مسئلے پر ایران و امریکہ کے بالواسطہ مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے سید عباس عراقچی نے جوہری مسئلے میں یورپ کے تعمیری کردار کی اہمیت پر زور بھی دیا اور یورپی ممالک و یورپی یونین کے ساتھ گفتگو کو جاری رکھنے پر ایران کی آمادگی کا اظہار کیا۔
ادھر جرمن وزیر خارجہ نے بھی اس رابطے پر خوشی اظہار کیا اور ایران کے ساتھ دو طرفہ و کثیرالجہتی مذاکرات جاری رکھنے و اعتماد سازی پر مبنی مزید اقدامات کے لئے جرمنی کی تیاری پر زور دیا۔ اس دوران اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک کی وزارت ہائے خارجہ کے درمیان سیاسی مذاکرات کی منصوبہ بندی بھی کی جائے گی جس پر مکمل عملدرآمد کا مقصد موجود مسائل کا حل ہو گا۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
اربعین پالیسی 2025 ایران کی زائرین کے لیے خدمات قابل تحسین ہیں۔ خواجہ رمیض حسن
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جولائی2025ء) کوآرڈینیٹر وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز خواجہ رمیض حسن نے زائرین کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ایرانی حکومت کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکومت، وزارتِ خارجہ اور پاکستان میں ایران کے تمام سفارتی مشن مبارکباد کے مستحق ہیں؛ زائرین کی میزبانی میں ایران کی تاریخ روشن باب کے طور پر لکھی جائے گی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت ایرانی حکومت کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ایران کی زیارت پالیسی کا خیر مقدم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ برادر اسلامی ایران کی اس سود مند پالیسی کو مکمل نافذ کروانے کے لئے اہم اقدامات اٹھا رہی ہے۔ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے جارہے ہیں۔