بھارتی ارب پتی گوتم اڈانی امریکا میں چھان بین کی زد میں
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
ممبئی(نیوز ڈیسک)امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کی ارب پتی کاروباری شخصیت گوتم اڈانی ان دنوں امریکی چھان بین کی زد میں ہیں۔ وال اسٹریٹ جنرل کے مطابق امریکی محکمہ انصاف بھارتی بزنس مین گوتم اڈانی کے کاروبار سے متعلق تحقیقات کر رہا ہے۔
گوتم اڈانی کی کمپنیوں کے ایران پر امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی میں ملوث ہونے نہ ہونے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
اڈانی جو ایشیا کے دوسرے دولت مند ترین شخص اور بھارتی وزیراعظم مودی کے قریبی فنانسر ہیں، وہ کوشش کر رہے تھے کہ ٹرمپ انتظامیہ انکے خلاف فارن برائبری (غیر ملکی رشوت ستانی) کے الزامات ختم کر دیں۔
لیکن ان الزامات کا خاتمہ تو کیا ہوتا، اب انکے خلاف ایک نیا محاذ کھل گیا ہے اور پراسیکیوٹرز یہ تحقیقات کر رہے ہیں کہ انکی کمپنیاں کیا ایران سے پیٹرو کیمیکل مصنوعات خرید رہی ہیں۔
اس حوالے سے پیر کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے ایران پر عائد امریکی پابندیوں کی خلاف ورزیوں کے معاملے میں انکے خلاف تحقیقات شروع کروا دی ہے۔
اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ انکی کمپنیاں ایران سے ایل پی جی بذریعہ گجرات کے مندرا پورٹ بھارت میں منگوا رہی ہیں۔
وال اسٹریٹ جرنل کی انویسٹی گیشن میں یہ پتہ چلا ہے کہ مندرا (گجرات، مغربی بھارتی ریاست) اور خلیج فارس کے درمیان ٹینکرز کی ٹریولنگ سامنے آئی ہے جو کہ پابندیوں سے بچنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔
مزیدپڑھیں:نقد ادائیگی پر پیٹرول 2 سے 3 روپے مہنگا ہونے، سامان کی خریداری پر 2 فیصد اضافی جی ایس ٹی لگنے کا امکان
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: گوتم اڈانی
پڑھیں:
متنازع ٹوئٹ کیس، عدالت نے ایمان مزاری اور انکے شوہر کو طلب کرلیا
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی کیخلاف متنازع ٹوئٹ کیس میں دونوں کو طلبی کا نوٹس بھیج دیا۔
تفصیلات کے مطابق مقدمے کا چالان عدالت میں پیش کردیا گیا، عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو طلبی کا نوٹس بھیج دیا، جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کیس کا ٹرائل کریں گے۔
عدالت کی جانب سے اگلی سماعت میں ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کی جائیں گیں، ٹرائل کورٹ میں اگلی سماعت 17 ستمبر کو ہوگی۔
اس سے پہلے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو سوشل میڈیا پر مبینہ ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں ان کے خلاف درج مقدمے میں عبوری ضمانت کنفرم کی تھی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی آئی اے) کو ان کی گرفتاری سے روک دیا تھا۔
عدالت نے این سی آئی اے کو نوٹس بھی جاری کیے تھے تاکہ وہ اپنا جواب جمع کرائے اور سماعت 11 ستمبر تک ملتوی کر دی تھی۔
واضح رہے کہ ہادی علی چٹھہ اور ایمان مزاری کیخلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
این سی آئی اے کی جانب سے درج ایف آئی آر کے مطابق ایمان مزاری اور ان کے شوہر پر الزام ہے کہ وہ سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے لسانی بنیادوں پر تقسیم کو ہوا دینے کی کوشش کر رہے تھے۔
ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا کہ انہوں نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں لاپتا افراد کے معاملات کی ذمہ داری سیکیورٹی فورسز پر ڈالی۔
یہ مقدمہ الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے ایکٹ (پیکا) کی دفعات 9، 10، 11 اور 26 کے تحت درج کیا گیا۔