Daily Ausaf:
2025-10-15@18:03:35 GMT

ڈبل ڈیکر بسیں کب سے چلیں گی؟ بڑی خبر آ گئی

اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT

کراچی میں عوام کو درپیش مسائل میں سے ایک عوامی ٹرانسپورٹ کی کمی ہے یہ کمی دور کرنے کیلیے جلد ڈبل ڈیکر بسیں بھی آ رہی ہیں۔

پاکستان کا سب سے بڑا اور تیزی سے ترقی کرتا شہر کراچی جس کا ماضی میں مقابلہ دنیا کے دیگر ترقی یافتہ شہروں سے کیا جاتا تھا۔ پاکستان کے پہلے دارالخلافہ میں کبھی سرکلر ریلوے، ٹرام سروس اور ڈبل ڈیکر بسیں بھی چلتی تھیں۔تاہم وقت کی گرد اور نا قدری کے باعث آہستہ آہستہ ملک کے سب سے بڑے شہر کے عوام سے یہ ٹرانسپورٹ سہولتیں چھین لی گئیں۔ تاہم خوشخبری ہے کہ ڈبل ڈیکر بسیں ایک بار پھر کراچی کی سڑکوں پر دوڑتی نظر آئیں گی۔

سندھ حکومت کے وزیر اطلاعات اور ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے کراچی کے عوام کو خوشخبری دی ہے کہ اگلے ماہ کراچی کے لیے ڈبل ڈیکر بسیں آ رہی ہیں۔شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی کے عوام کی سہولت کیلیے بس سروس شروع کی گئی اور ٹرانسپورٹ میں پہلا پراجیکٹ پنک بس کا شروع کیا۔ اب ہم پنک ٹیکسی سروس بھی شروع کرنےجا رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ڈبل ڈیکر بسیں

پڑھیں:

  قومی پولیو مہم آج سے ملک بھر کے 159اضلاع میں شروع ہوگی

اسلام آباد(خبرنگار) نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹرنے کہا ہے کہ قومی پولیو مہم آج سے ملک بھر کے 159اضلاع میں شروع ہوگی این ای او سی کے مطابق ہفتہ وار پولیو مہم کے دوران 4 کروڑ 54 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ہفتہ وار پولیو مہم کے دوران بچوں کو پولیو ویکسین کے ساتھ وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جائے گی قومی پولیو مہم 13 سے 19 اکتوبر تک ملک بھر میں منعقد ہوگی4لاکھ سے زائد ہیلتھ ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچائیں گے جنوبی خیبرپختونخوا میں پولیو مہم 20 تا 23 اکتوبر تک منعقد کی جائے گی والدین سے اپیل ہے کہ 5 سال تک کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیںپیدائش سے 15 ماہ تک کے تمام بچوں کا حفاظتی ٹیکوں کا کورس بروقت مکمل کروائیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں افغان بستی کو 40 سال بعد مسمار کرنے کا آپریشن شروع
  • افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل دوبارہ شروع
  • منعم ظفر کی قیادت میں ٹائون چیئر مینوں کی ناصر حسین شاہ سے ملاقات‘عوامی مسائل و تجاویر پر تبادلہ خیال
  • جامعہ کراچی میں Echo of Palestineطلبہ کا فلسطینی عوام سے والہانہ اظہارِ یکجہتی
  • کراچی کے عوام مسائل کی دلدل میں، جماعت اسلامی وفد کی ناصر شاہ سے اہم ملاقات
  • کراچی کے عوام مسائل کی دلدل میں، جماعت اسلامی وفد کی ناصر حسین شاہ سے اہم ملاقات
  • کمپٹیشن کمیشن: ریٹ فکسنگ پر دو ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز پر بھاری جرمانے
  • عوام کراچی میں افراتفری سے متعلق افواہوں پر کان نہ دھریں، وزیر داخلہ سندھ
  • اسرائیل قید سے رہا فلسطینی کی بسیں رام اللہ پہنچ گئیں
  •   قومی پولیو مہم آج سے ملک بھر کے 159اضلاع میں شروع ہوگی