وزیرِاعظم شہباز شریف—فائل فوٹو

وزیرِاعظم شہباز شریف نے پی پی 52 سیالکوٹ کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ نواز کی کامیابی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیالکوٹ کے عوام کا ن لیگ کے حق میں ووٹ ان کے حکومت پر اعتماد کا اظہار ہے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ کامیابی نواز شریف کی بےمثال قیادت، مریم نواز کی پنجاب کی ترقی کےلیے محنت کا ثمر ہے۔

پی پی 52 سیالکوٹ کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ، ن لیگ کی حنا ارشد وڑائچ کامیاب

سیالکوٹ میں پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کی امیدوار حنا ارشد وڑائچ کامیاب، پی پی 52 سمبڑیال کے تمام 185پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ جاری کردیا گیا۔

وزیرِاعظم نے اس کامیابی پر قائد نواز شریف، وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کو مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ میں ن لیگ کی امیدوار حناء ارشد وڑائچ، پارٹی قیادت اور کارکنان کو بھی مبارکباد دی ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کے عوام کی ن لیگ سے والہانہ محبت اور اعتماد پر انکے شکر گزار ہیں، سیالکوٹ کے عوام کا ن لیگ کے حق میں ووٹ انکے حکومت پر اعتماد کا اظہار ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: وزیر اعظم شہباز شریف سیالکوٹ کے عوام پی پی 52

پڑھیں:

وزیر اعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے 25 ستمبر کو ملاقات کا امکان

وزیراعظم شہبازشریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے رواں ماہ 25 ستمبر کو ملاقات کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ اقوام متحدہ کے دوران صدرٹرمپ سے ملاقات ہوسکتی ہے ۔ذرائع کے مطابق ملاقات قطر اور سعودی عرب کی مشاورت، تائید اور حمایت سےہوگی، ایجنڈے میں قطر پر اسرائیلی حملوں کے اثرات پربات ہوگی۔ ملاقات کے دوران پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں اورپاک بھارت صورتحال زیربحث آئیں گے۔پاکستا نی سفارتخانے نے ممکنہ ملاقات پر تبصرے یا تردید سے گریز کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات
  • مریم نواز شریف نے وزیر آباد کے لئے الیکٹرک بس پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کا سعودی طیاروں نے استقبال کیا، 21 توپوں کی سلامی
  • وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
  • وزیر اعظم شہباز شریف سعودی ولی عہدکی دعوت پرسعودی عرب پہنچ گئے
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ڈیجیٹلائزیشن کو وقت کی ضرورت قرار دیدیا
  • وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان انتہائی اہم ملاقات طے
  • وزیر اعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے 25 ستمبر کو ملاقات کا امکان
  • وزیر اعظم شہباز شریف کی قطر میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
  • لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر غزہ کے عوام کے لیے امدادی سامان روانہ