پولیس پر حملے کے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، شاہد رند
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
اپنے جاری کردہ بیان میں شاہد رند نے کہا کہ بلوچستان میں عوام اور فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان کے ترجمان شاہد رند نے کوئٹہ میں پولیس پر دستی بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن کے دشمن صوبے کا ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں۔ حملے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ اپنے جاری کردہ بیان میں شاہد رند نے کہا کہ کوئٹہ میں پولیس پر حملے کے واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ہر پہلو سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں عوام اور فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شاہد رند
پڑھیں:
کوئٹہ میں غیرت کے نام پر دوہرے قتل کا واقعہ
کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر غیرت کے نام پر فائرنگ سے 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سیاہ کاری کے الزام پر پیش آیا، جس میں باپ نے مبینہ طور پر اپنی بیٹی اور بھانجے کو قتل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل کا خونی سلسلہ، نصیرآباد سرفہرست
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نازنین اور غلام قادر کے نام سے ہوئی ہے جن کی عمریں 18 سے 20 سال کے درمیان تھیں۔
واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا، جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
پولیس کے مطابق لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
دوہرا قتل قمبرانی روڈ کاروکاری کوئٹہ