سورج میں ہونیوالے دھماکے شدت اختیار کر گئے، ماہرین نے خبردار کردیا!
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
گزشتہ ہفتے کے آخر میں زمین سے ٹکرانے والا شدید شمسی طوفان مزید شدت اختیار کر رہا ہے جس کے سبب دنیا بھر میں ریڈیو بلیک آؤٹ اور پاور گرڈ کی فعالیت کے مسائل پیش آ سکتے ہیں۔
ماہرین نے پیر کے روز تیسرے درجے کے جیو میگنیٹک طوفان کا انتباہ جاری کیا ہے جس کا مطلب ہے کہ شمسی سرگرمی ممکنہ طور پر جی پی ایس سگنلز، ریڈیو مواصلات اور برقی نظام کو متاثر کر سکتا ہے۔
جیو میگنیٹک طوفان در اصل زمین کی مقناطیسی فیلڈ میں ایک وقتی خلل ہوتا ہے جو سورج کے بیرونی ایٹماسفیئر سے خارج ہونے والے چارجڈ ذرات کے سبب پیش آتا ہے۔
سورج نے اتوار کے روز ایک بہت بڑا ایم 8.
شمسی شعلہ سورج کی سطح پر ایک بہت بڑا دھماکا ہوتا ہے جس سے روشنی، ایکس ریز اور چارجڈ ذرات کی شکل مین بہت بڑی مقدار میں توانائی خارج ہوتی ہے۔
ان کی درجہ بندی اے، بی اور سی (سب سے کمزور)، ایم (درمیانی شدت کی) اور ایکس (سب سے شدید) کی ترتیب میں کی جاتی ہے۔
اتوار کے روز ہونے والے دھماکے سے سورج کی سطح سے زمین جانب براہ راست بڑی مقدار میں پلازما اور میگنیٹک فیلڈ کا اخراج ہوا، جو جیو میگنیٹک طوفان کا سبب بنا۔
نیشنل اوشیئنک اینڈ ایٹماسفیئرک ایڈمنسٹریشن (این او اے اے) کے مطابق سورج کی یہ سرگرمی آئندہ چند دنوں تک جاری رہے گی اور جی 3 طوفان کا سبب بنے گی۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اداکارہ حمیرا اصغر قتل کیس نیا رخ اختیار کرنے لگا( پولیس کو نئے ثبوت مل گئے)
پولیس کو فلیٹ سے3 سے 4 جگہ پر مٹی کے برتنوں میں سفید پاؤڈر سمیت کئی اہم شواہد مل گئے
سفید پاؤڈر اور اداکارہ کے کپڑوںکو کیمیکل ایگزامن کیلئے لیبارٹری بھیجا جائے گا،پولیس ذرائع
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اداکارہ حمیرا اصغر قتل کیس نیا رخ اختیار کرنے لگا، پولیس کو فلیٹ سے سفید پاؤڈر سمیت کئی اہم شواہد مل گئے، پولیس ذرائع کے مطابق سفید پاوڈر کئی جگہوں پر مٹی کے برتنوں میں رکھا گیا تھا، پاؤڈر رکھنے کا مقصد بدبو کو پھیلنے سے روکنا تھا، پولیس پہلے ہی لاش کی بدبو نہ پھیلنے کی کھوج میں ہے۔تفصیلات کے مطابق ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی پراسرار موت کے معاملے میں پولیس کو حمیرا کے فلیٹ سے کچھ اہم شواہد حاصل ہوئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق حمیرا کے فلیٹ میں 3 سے 4 جگہ پر مٹی کے برتنوں میں سفید پاؤڈر رکھا پایا گیا، جس نے تفتیش کاروں کو نئی الجھن میں ڈال دیا ہے، سفید پاؤڈر کو کیمیکل ایگزامن کے لیے لیبارٹری بھیجا جائے گا، بظاہر اتنی جگہوں پر سفید پاوڈر رکھنے کی وجہ سامنے نہیں آئی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ممکنہ طور پر سفید پاؤڈر کی وجہ سے لاش کی بدبو نہ پھیلی ہو، کیمیکل ایگزامن کی رپورٹ میں ہی معلوم ہوسکے گا کہ سفید پائوڈر کیا ہے، پولیس اب تک اس بات کی کھوج میں ہے کہ لاش کی بدبو کیوں نہیں پھیلی۔پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اداکارہ کے کپڑے بھی فلیٹ سے لے کر کیمیکل ایگزامن کے لیے بھیجے جائیں گے, اب تک اداکارہ حمیرا اصغر کی وجہ موت بھی سامنے نہیں آسکی ہے۔