پنجاب حکومت نے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
پنجاب حکومت نے عیدالاضحیٰ کی مناسبت سے تعطیلات کا اعلان کردیا۔
پنجاب حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے بعد صوبے بھر میں 6 جون سے 9 جون تک عیدالاضحیٰ کی تعطیلات ہوں گی۔
تعطیلات کے دوران صوبے بھر کے نجی و سرکاری اسکول اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
چیف سیکرٹری پنجاب کی منظوری کے بعد محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
جماعتِ اسلامی کا کل خیبر پختونخوا حکومت کی اے پی سی میں شرکت کا اعلان
جماعتِ اسلامی کے نائب امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان کے پی حکومت کی اے پی سی میں شریک ہوں گے—فائل فوٹوجماعتِ اسلامی نے کل خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت کا اعلان کر دیا۔
اس حوالے سے جماعتِ اسلامی خیبر پختونخوا کے صوبائی امیرِ وسطی عبدالواسع کا کہنا ہے کہ جماعتِ اسلامی امن وامان سے متعلق اے پی سی میں شرکت کرے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ اس وقت صوبہ بد ترین بدامنی کا شکار ہے، جماعتِ اسلامی امن کی ہر کوشش کی حمایت کرتی ہے۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ کے پی کابینہ کے اجلاس میں پائیدار امن کے لیے آئندہ ہفتے اے پی سی بلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
عبدالواسع نے مزید کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں تمام سیاسی جماعتیں متحد تھیں تو امن کے لیے کیوں متحد نہیں ہوتیں؟
جماعتِ اسلامی کے ترجمان نورالواحد جدون نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ جماعتِ اسلامی کے نائب امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان اے پی سی میں شریک ہوں گے۔