ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کو اسکوٹیز قرعہ اندازی کے ذریعے دیں گے، شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
کراچی میں تقریب سے خطاب میں سینئر وزیر سندھ نے کہا کہ لوگوں کے گھر بنانے کا فیصلہ بلاول بھٹو زرداری کا ہے، بلاول بھٹو نے کہا ہم 21 لاکھ گھر مفت بنا کر دیں گے، یہ دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہے، بلاول بھٹو نے کہا گھر کی ملکیت خواتین کے نام ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کو اسکوٹیز قرعہ اندازی کے ذریعے دیں گے، ڈرائیونگ کی تربیت بھی دیں گے۔ ڈرائیونگ لائسنس کی فیس بھی حکومت ادا کرے گی۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پوری ملک کی غریب خواتین کا ڈیٹا جمع کیا گیا، لوگوں کے گھر بنانے کا فیصلہ بلاول بھٹو زرداری کا ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو نے کہا ہم 21 لاکھ گھر مفت بنا کر دیں گے، یہ دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہے، بلاول بھٹو نے کہا گھر کی ملکیت خواتین کے نام ہوگی۔ سینئر وزیر سندھ نے کہا کہ سندھ میں سیلاب سے 21 لاکھ گھر تباہ ہوئے تھے، پیپلز پارٹی خواتین کو بااختیار بنانے پر یقین رکھتی ہے، صدر زرداری نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ ٹرانسپورٹ میں پہلا پراجیکٹ پنک بس کا شروع کیا، ہم نے سوچا خواتین کیلئے اسپیشل بس سروس ہونی چاہیئے، سندھ میں ہر سال خواتین کو مفت الیکٹرک موٹر سائیکلیں فراہم کی جائیں گی، خواتین کی درخواستیں موصول ہوئیں، صرف 140 کے پاس ڈرائیونگ لائسنس ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ای وی بائیکس کی پروکیورمنٹ کا آغاز کردیا بہت جلد آ جائیں گی، جن خواتین کے پاس لائسنس ہیں پہلے انہیں بائیکس دی جائیں گی، اب ہم پنک ٹیکسی بھی شروع کرنے جا رہے ہیں، اگلے ماہ کراچی کیلئے ڈبل ڈیکر بسیں بھی آ رہی ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو نے کہا میمن نے کہا شرجیل میمن نے کہا کہ دیں گے
پڑھیں:
حکومت آزادی صحافت اور اخبارات کے کردار کی معترف ہے، شرجیل میمن
ملاقات میں صوبائی وزیر نے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے وفد سے کہا کہ اخباری صنعت کے تمام جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے وفد نے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران اخباری صنعت کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا، پرنٹ میڈیا کے حجم میں اضافے اور علاقائی و لسانی پریس کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ شرجیل میمن نے وفد سے گفتگو کے دوران کہا کہ سندھ حکومت آزادی صحافت اور اخبارات کے کردار کی معترف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اخباری صنعت کے تمام جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔