Daily Ausaf:
2025-07-23@16:01:18 GMT

شہر قائد پھر لرز اٹھا، کراچی میں دو روز میں 11 واں زلزلہ

اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT

کراچی (نیوز ڈیسک) شہر قائد پھر زلزلے سے لرز اٹھا، کراچی میں دو روز میں 11 واں زلزلہ آیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 2.6 ریکارڈ گہرائی40 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز ملیر کے شمال مشرق میں 5 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے شہر قائد میں دو روز کے دوران 10 بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جا چکے ہیں جس کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پیدا ہوگیا۔

ترقیاتی بجٹ پر آئی ایم ایف کا سایہ منڈلانے لگا، وفاق کی اسکیموں میں بڑی کٹوتیاں

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

کراچی: بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش، 2 بچے انتقال کرگئے

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش ہوئی جن میں سے 2 بچے انتقال کرگئے۔ بچوں کے ماموں نے بتایا کہ پانچ میں دو بچے دوران علاج انتقال کرگئے جن کی تدفین تھوڑی دیر میں کی جائے گی۔گزشتہ روز بلدیہ ٹاؤن کی نجی اسپتال میں بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی تھی، خاتون نے آپریشن کے ذریعے 3 لڑکے اور 2 لڑکیاں شامل تھیں۔ڈاکٹرزکے مطابق پیدائش ایمرجنسی سیزیرین سیکشن ذریعے ہوئی بچوں کا وزن بہت کم ہے سب بچوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا جبکہ بچوں کو بچوں کو آکسیجن دی گئی اور بچوں کے ابتدائی لیبارٹری ٹیسٹ کروائے گئے۔اہلخانہ کے مطابق عدنان شیخ کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی بچوں کی حالت پہلے سے بہتر ہے، پیشے کے اعتبار سے بچوں کے والد ڈرائیور ہیں۔بچوں کے والد کا کہنا تھا کہ اخراجات بہت زیادہ ہے لہذا نتظامیہ اور مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل ہے. ان کا کہنا تھا کہ ایک ساتھ پانچ بچوں کی پیدائش پر وہ بہت خوش ہیں اور اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش، 2 بچے انتقال کرگئے
  • پاکستان اور آسٹریا میں تجارت، اقتصادی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے: صدرِ مملکت
  • اب لاہور سے اسلام آباد کی مسافت 100 کلومیٹر کم ہوگی، وفاقی وزیر کا اعلان
  • کراچی میں 28 جولائی سے مون سون کے نئے اسپیل کی پیشگوئی
  • حب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
  • کراچی: نجی اسپتال میں خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش
  • حب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف وہراس  
  • اساتذہ کا وقار
  • قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان کا گلگت بابوسر روڈ پر سیلابی ریلے سے جانی و مالی نقصان پر اظہارِ افسوس
  • سی سی ڈی کے ڈر سے بڑے بڑے غنڈے قرآن اٹھا کر معافیاں مانگ رہے ہیں: مریم نواز