شہر قائد پھر لرز اٹھا، کراچی میں دو روز میں 11 واں زلزلہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
ویب ڈیسک: شہر قائد پھر زلزلے سے لرز اٹھا، کراچی میں دو روز میں 11 واں زلزلہ آیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 2.6 ریکارڈ گہرائی40 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز ملیر کے شمال مشرق میں 5 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے شہر قائد میں دو روز کے دوران 10 بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جا چکے ہیں جس کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پیدا ہوگیا۔
وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے، شدت 3 ریکارڈ کی گئی
کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، شدت 3 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے 8 بج کر 49 منٹ پر محسوس کیے گئے، زلزلے کا مرکز ڈی ایچ اے کے مشرق میں 30 کلو میٹر کے قریب تھا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرانی 13 کلو میٹر تھی، کراچی میں کل سے اب تک آٹھویں بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔