قم المقدس، ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی دفتر قائد ملت جعفریہ آمد
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
دفتر قائد ملت جعفریہ قم میں ملاقات کے دوران حوزہ علمیہ قم کے پاکستانی طلاب کے مسائل کو حل کرنے کے لیے مشترکہ کاوشیں کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے نو منتخب صدر سید ذیشان حیدر الحسنی نے کابینہ کے ہمراہ وفد کی صورت میں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ قم کے مدیر علامہ بشارت زاہدی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں طرفین نے مشترکہ امور میں باہمی تعاون پر اتفاق کیا۔ اس دوران دونوں جانب سے ملی تنظیموں کی قومی و خدمات کو سراہا گیا۔ دفتر قائد ملت جعفریہ قم میں ملاقات کے دوران حوزہ علمیہ قم کے پاکستانی طلاب کے مسائل کو حل کرنے کے لیے مشترکہ کاوشیں کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: دفتر قائد ملت جعفریہ کرنے کے
پڑھیں:
آپ اپنے دام میں صیاد آگیا؛ غزہ میں ملٹری آپریشن کے دوران 2 اسرائیلی فوجی ہلاک
جنوبی غزہ میں حماس کے خلاف ملٹری آپریشن کے دوران دو مختلف واقعات میں اسرائیلی فوجی کے 2 اہلکار مارے گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ پہلا واقعہ غزہ کے علاقے رفح میں پیش آیا۔
جہاں ملٹری آپریشن کے دوران جیسے ہی اسرائیلی فوج کی ٹیم ایک عمارت میں داخل ہوئی زوردار دھماکا ہوگیا اور عمارت منہدم ہوگئی۔
اس واقعے میں 36 سالہ سارجنٹ میجر (ریزرو) ولادیمیر لوزا ہلاک ہوگئے۔ یہ دھماکا ایک نصب شدہ بارودی مواد کے باعث ہوا تھا۔
دوسرا واقعہ خان یونس کے علاقے میں پیش آیا جہاں ایک عمارت کو منہدم کرنے کے لیے اسرائیلی فوج کا بچھایا گیا بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا۔
اس واقعے میں ہلاک ہونے والے فوجی کی شناخت 19 سالہ اسٹاف سارجنٹ امیت کوہن کے نام سے ہوئی ہے۔
ترجمان اسرائیلی فوج نے بتایا کہ اس واقعے کو ممکنہ "آپریشنل حادثہ" قرار دے کر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کے دوران غزہ میں حماس کے ساتھ دوبدو جھڑپوں میں مارے گئے فوجیوں کی تعداد 900 کے قریب پہنچ گئی ہے۔