سی ڈی اے لینڈ و بحالیات کا شعبہ،ڈپٹی کمشنر بطور لینڈ ڈائریکٹر فرائض سرانجام دیں گئے ،ایس آر او کی کاپی سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز

ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اور ڈائریکٹر لینڈ کی آسامیاں ختم لینڈ کا شعبہ ڈپٹی کمشنر ریونیو کھ ماتحت کردیا گیا

اسلام آباد(سب نیوز) کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے )نے زمین کے حصول، معاوضہ کی ادائیگی اور متاثرین کو بحالی فوائد کی فراہمی کے لیے ایک نیا فریم ورک جاری کر دیا ہے۔ یہ فریم ورک 30 مئی 2025 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت نافذ کیا گیا ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے کو زمین و جائیداد کی الاٹمنٹ، معاوضہ کی ادائیگی اور متاثرین کو بحالی و آبادکاری کے فوائد کی فراہمی کی مکمل ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔

نقد یا بحالی کی صورت میں کسی بھی معاوضے کی منظوری کا حتمی اختیار بھی ڈپٹی کمشنر کو حاصل ہو گا۔کسی بھی ایوارڈ/حکم سے پہلے تیسرے فریق (ICT) سے اس کی تصدیق لازم ہو گی۔گوگل امیجری سمیت جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو لازم قرار دیا گیا ہے تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔سی ڈی اے کا انجینئرنگ وِنگ ایوارڈ فائنل کرنے میں مکمل معاونت فراہم کرے گا۔

سی ڈی اے آرڈیننس 1960 کی دفعات 36 اور 36-A بھی اس فریم ورک پر لاگو ہوں گی۔لینڈ اینڈ ری ہیبیلیٹیشن ڈائریکٹوریٹ کے تمام دفاتر ڈپٹی کمشنر کی انتظامی کنٹرول میں ہوں گے، جن میں ایڈیشنل ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، اکاؤنٹ آفیسر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیٹیگیشن شامل ہیں۔ڈائریکٹوریٹ کے کام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کم از کم دو ڈپٹی ڈائریکٹرز اور ایک ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈپٹی کمشنر کے ماتحت ہوں گے۔ڈائریکٹر (L&R) کے تمام اختیارات اور ذمہ داریاں بھی اب ڈپٹی کمشنر کو منتقل کر دی گئی ہیں۔ یہ نوٹیفکیشن سیکریٹری سی ڈی اے بورڈ، سید صفدر علی کی دستخط سے جاری کیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرٹک ٹاکر ثنا یوسف کا قتل کیسے ہوا؟ والدہ نے پوری تفصیل بیان کردی ہماری معاشی خود انحصاری کا دارومدار سستی بجلی اور زراعت پر ہے: وزیراعظم کراچی، فرار قیدی کی والدہ ایک مثال بن گئیں، بیٹے کو خود واپس جیل پہنچا دیا چینی کمپنی کا پاکستان میں بچوں کے فلاحی مرکز کو سامان کا عطیہ وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک ٹیرف کے خلاف نیپرا میں اپیل دائر کردی اسلام آباد ، تھانہ سنبل کی حدود میں معروف ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل بھارت کے جارحانہ اقدامات اور یکطرفہ فیصلے خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں، چین اور پاکستان میں اتفاق TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے سب نیوز

پڑھیں:

عدالت عظمیٰ میں انتظامی تقرریاں، سہیل محمد لغاری رجسٹرار تعینات

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251102-01-9
اسلام آباد (اے پی پی) عدالت عظمیٰ پاکستان نے اندرونی نظم و نسق میں بہتری اور ادارہ جاتی کارکردگی کو مضبوط بنانے کیلیے اعلیٰ سطح پر انتظامی تقرریوں کا اعلان کیا ہے جن کا مقصد عدالتی نظام میں تسلسل اور اصلاحاتی عمل کو مزید موثر بنانا ہے۔ عدالت عظمیٰ کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق سہیل محمد لغاری ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہائیکورٹ آف سندھ جو اس وقت بطور سیکرٹری سپریم جوڈیشل کونسل (بی ایس22) خدمات انجام دے رہے ہیں کو رجسٹرار (بی ایس22) عدالت عظمیٰ تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح فخر زمان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور ہائی کورٹ جو اس وقت بطور ایڈیشنل رجسٹرار (ایڈمنسٹریشن) خدمات انجام دے رہے ہیں کو ڈائریکٹر جنرل (ریفارمز،بی ایس22) کے طور پر عدالت عظمیٰ میں تعینات کیا گیا ہے۔ دریں اثنا سپریم جوڈیشل کونسل سیکرٹریٹ نے عابد رضوان عابد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور ہائیکورٹ، کی خدمات بطور سیکرٹری سپریم جوڈیشل کونسل (بی ایس22) پر ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر حاصل کی ہیں۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • وزیرِاعظم کا شاندار انتخاب، خواجہ آصف کا مشرف زیدی کی تقرری کا خیرمقدم
  • ڈینگی کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں،میئر حیدرآباد
  • بین الاقوامی میڈیا کیلئے مشرف زیدی وزیراعظم کے ترجمان مقرر،نوٹیفکیشن جاری
  • عدالت عظمیٰ میں انتظامی تقرریاں، سہیل محمد لغاری رجسٹرار تعینات
  • این سی سی آئی اے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
  • طورخم سرحد غیرقانونی افغان شہریوں کی بے دخلی کیلئے 20 روز بعد کھول دی گئی
  • افغان شہریوں کی واپسی کیلئے طورخم سرحدی گزرگاہ آج کھول دی جائے گی
  • سی ڈی اے میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے ،نوٹیفکیشن سب نیوز پر
  • ڈپٹی ڈائریکٹر این سی سی آئی اے لاپتا کیس نیا رُخ اختیار کرگیا، سماعت میں حیران کن انکشافات
  • این سی سی آئی اے کے لاپتہ ڈپٹی ڈائریکٹر پر 15 کروڑ روپے رشوت لینے کا الزام