لاہور:

ریلوے حکام نے لاہور میں اپنے ذیلی ادارے شعبہ پراکس کے دفاتر کو تالے لگا کر سیل کر دیا۔

ریلوے ذرائع کے مطابق پراکس آفس برٹ ہال اور جی ٹی روڈ پر واقع بکنگ آفس کو تالے لگا دیے گئے۔ ڈویژنل انجینیئر ریلوے لاہور ڈویژن نے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ آفس کو سیل کیا۔

دفاتر کی بندش پر افسران سمیت ملازمین میں پریشانی کی لہر پیدا ہوگئی کیونکہ 2 ماہ قبل پراکس کے 80 ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا تھا۔

ریلوے حکام نے شعبہ پراکس کو 2 ماہ قبل ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا تھا۔

دوسری جانب، پراکس حکام کا کہنا ہے کہ پراکس دفاتر سیل کرنے سے قبل کوئی احکامات ہمیں نہیں دیے گئے۔ ملازمین کا کہنا تھا کہ برٹ ہال کے اندر ہماری قیمتی دستاویزات، کمپیوٹر اور دیگر اہم ریکارڈ موجود ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے اردن کے سفیر کی ملاقات،شہر اقتدار کی ترقی، خوشحالی اور خوبصورتی کو مزید بہتر بنانے کیلئے ادارے کی شاندار کارکردگی کو سراہا

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے اردن کے سفیر کی ملاقات،شہر اقتدار کی ترقی، خوشحالی اور خوبصورتی کو مزید بہتر بنانے کیلئے ادارے کی شاندار کارکردگی کو سراہا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا سے اردن کے سفیر ڈاکٹر ماعین اے ایم خیریسات نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے اردن کے سفیر کا سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں خیر مقدم کیا۔ ملاقات انتہائی خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئی جسمیں باہمی دلچسپی کے مختلف امور زیر بحث آئے۔ اردن کے سفیر نے اسلام آباد کی ترقی، خوشحالی اور خوبصورتی کو مزید بہتر بنانے کے لئے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی سربراہی میں سی ڈی اے کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔

اردن کے سفیر نے پاکستان اور اردن کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ہمیشہ دوستانہ اور خوشگوار تعلقات رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے اسلام آباد کی ترقی ، خوشحالی اور خوبصورتی میں انتہائی اہم کردار ادا کررہا ہے۔ اردن کے سفیر نے کہا کہ پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد اور اردن کے دارلحکومت عمان کو 1998 میں جڑواں شہر قرار دیا گیا تھا۔ انہوں نیدونوں شہروں کے درمیان مشترکہ منصوبوں کو مزید فروغ دینے کے لئے اردن کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ پاکستان اپنے بردرانہ ملک ادرن کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر اور عزت کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے اردن کی طرف سے اسلام آباد کی ترقی،خوشحالی اور خوبصورتی کو مزید بہتر بنانے میں اردن کے تعاون کے عزم کو سراہا اور کہا کہ سی ڈی اے ڈپلومیٹک انکلیو کی اپ گریڈیشن، تزئین و آرائش اور شاپنگ مال کی تعمیر کے حوالے نہ صرف مناسب منصوبہ بندی کررہا ہے بلکہ جلد ہی ڈپلومیٹک انکلیو کی اپلفٹ اور تزئین و آرائش کے کام کا آغاز کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے لینڈ اسکیپنگ کے معروف ماہرین کی نہ صرف خدمات حاصل کی جا رہی ہیں بلکہ ڈپلومیٹک انکلیو کو بین الاقوامی معیار کے مطابق مزید ترقی اور خوبصورتی میں اضافہ کیا جائے گا۔

اردن کے سفیر نے اسلام آباد کو دنیا کا خوبصورت ترین دارالحکومت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف اپنے قیام کے دوران اسلام کی ترقی، اور خوبصورتی، ڈیزائین، ماسٹر پلاننگ کو سرا ہتے ہیں بلکہ اسلام آباد کا مسوسم بھی ماحول دوست اور انتہائی خوشگوار ہے ۔انہوں نے سی ڈی اے کی طرف سے ڈپلومیٹک انکلیو کی ترقی، خوبصورتی اور شاپنگ مالز کی تعمیر کے اقدامات کو سراہا۔ ملاقات میں اردن کے دارلحکومت عمان اور پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سی ڈی اے اسلام آباد کو ایک جدید اور بین الاقوامی معیار کا شہر بنانے کیلئے انتہائی پرعزم ہے اور اس سلسلے میں ہر سطح پر بین الاقوامی تعاون کو ترجیح دی جائے گی۔ ملاقات کے اختتام پر دونوں جانب سے سووینئرز پیش کئے گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان میں بچوں کی نازیبا ویڈیوز ڈارک ویب پر فروخت کرنے والا عالمی گینگ پکڑا گیا پاکستان میں بچوں کی نازیبا ویڈیوز ڈارک ویب پر فروخت کرنے والا عالمی گینگ پکڑا گیا پنجاب حکومت کا بجلی کے بلوں میں کمی کیلئے پاور ٹیرف کم کرنے کا اعلان بھارت کا شہریوں کو نشانہ بنانا، پانی روکنا امن کیلئے خطرہ ہے، بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم کا این ایف سی ایوارڈ میں خیبرپختونخوا کے حصے پر کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان آسٹریلیا نے آئندہ برس وائٹ بال سیریز کیلئے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی عمران خان اور بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2کیس میں گواہوں کی شہادت قلمبند TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان اسمبلی: بل منظور، ادارے ملزم کو  3 ماہ تک زیرحراست رکھ سکیں گے: سرفراز بگٹی
  • دورہ لاہور مکمل، صدرِ مملکت اسلام آباد روانہ
  • وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے کے لئے ریلوے اپنے نیٹ ورک کو وسیع کرنے کی حکمت عملی ترتیب دے ، وزیراعظم شہبازشریف کا اجلاس سے خطاب
  • لاہور ریلوے اسٹیشن کی خودکار سیڑھیاں
  • غزہ: لوگ بھوک سے یا خوراک کے حصول میں ہلاک ہونے پر مجبور، وولکر ترک
  • ریلوے نے لاہور میں اپنے ذیلی ادارے کے دفاتر کو تالے لگا دیئے
  • چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے اردن کے سفیر کی ملاقات،شہر اقتدار کی ترقی، خوشحالی اور خوبصورتی کو مزید بہتر بنانے کیلئے ادارے کی شاندار کارکردگی کو سراہا
  • پاکستان میں سرمایہ کاری کو عالمی معیار کے مطابق بنائیں گے، معاونِ خصوصی ہارون اختر
  • عیدالاضحیٰ پر اسپیشل ٹرین کب اور کہاں سے چلے گی؟شیڈول آگیا