کشمیر پر منظور شدہ قراردادوں پر عمل ہونا چاہیے: نواز شریف
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
ن لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو احساس ہونا چاہیے کہ کشمیر پر منظور شدہ قرار دادوں پر عمل ہونا چاہیے۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا ہے کہ پوری دنیا کی نظریں مسئلہ کشمیر پر لگی ہوئی ہیں، پاکستان کے دنیا میں اچھے دوست ہیں جنہوں نے ہمیشہ ساتھ دیا ہے، تمام دوست ممالک پاکستان کو سپورٹ کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کی حکومت کے اقدامات کے معیشت اور سیاست پر اچھے اثرات مرتب ہو رہے ہیں، ن لیگ کی حکومت کے اقدامات سے لوگوں کو ریلیف مل رہا ہے۔
نواز شریف نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت بھی بہت کام کر رہی ہے، شہباز شریف اور مریم نواز کے اچھے کاموں کی وجہ سے عوام نے ووٹ دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ 2017ء میں ہر بندہ تعریف کر رہا تھا کہ پاکستان ٹھیک سمت کی طرف جا رہا ہے ، آثار تھے کہ پاکستان ترقی کی طرف جاتا لیکن سازشوں نے تباہی سے دو چار کیا، اب پاکستان ایک بار پھر آگے بڑھنا شروع ہوگیا ہے جو خوشی کی بات ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نواز شریف
پڑھیں:
پاکستان کی جانب سے غزہ کے لیے 22واں امدادی سامان روانہ
وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے غزہ کے عوام کے لیے 100 ٹن امدادی سامان کا 22واں قافلہ روانہ کر دیا۔
امدادی سامان خصوصی چارٹرڈ پرواز کے ذریعے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے مصر کے راستے غزہ بھیجا گیا۔ اس کھیپ میں آٹا، چاول، مکئی، ریڈی ٹو ایٹ پیکٹ، کوکنگ آئل اور فروٹ کاک ٹیل شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر غزہ کے عوام کے لیے امدادی سامان روانہ
مجموعی طور پر پاکستان اب تک غزہ کے لیے 2127 ٹن امدادی سامان بھیج چکا ہے۔
اس موقع پر ایئرپورٹ پر رخصتی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، این ڈی ایم اے اور الخدمت فاؤنڈیشن کے عہدیداران نے شرکت کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
الخدمت فاؤنڈیشن این ڈی ایم اے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی وزیراعظم وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف