لاہور:

نوجوان بلے باز حسن نواز اور وکٹ کیپر محمد حارث نے انٹرنیشنل کرکٹ میں شاندار کارکردگی سے شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے۔

حسن نواز کا ٹیلنٹ مختصر سے وقت میں سامنے آیا ہے۔ اس سال مارچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف آکلینڈ کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں انہوں نے صرف 44 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔

محمد حارث نے بنگلہ دیش کے خلاف لاہور کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 45 گیندوں پر سنچری بنائی۔ 

دونوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں اوپن کیا تھا اور 74 رنز بناکر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاور پلے کا پاکستان کا نو سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا تھا۔

حسن نواز پاکستان کی طرف سے کھیلتے ہوئے ابتک صرف 118 گیندوں پر227 رنز بنا چکے ہیں جن میں 16  چوکے اور 16 چھکے شامل ہیں۔

محمد حارث 17 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 21 چھکوں اور 33 چوکوں کی مدد سے 370 رنز بنا چکے ہیں۔

محمد حارث نے 2022 میں انگلینڈ کے خلاف اپنے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کریئر کا آغاز رچرڈ گلیسن کو چھکے کے ساتھ کیا تھا۔

محمد حارث نے  فخرزمان کی غیرموجودگی میں 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کے خلاف سڈنی میں  میچ کھیلا تھا اور ربادا کو لگاتار چھکوں کے علاوہ ایک چوکا بھی مارا تھا۔ اس اننگز میں انہوں نے 11 گیندوں پر 28 رنز اسکور کیے تھے۔ بنگلہ دیش اور  نیوزی لینڈ کے خلاف اگلے میچوں میں انہوں نے 31 اور 30  رنز کی تیز رفتار اننگز کھیلی تھیں۔ ٹی ٹوئنٹی کے مجموعی مقابلوں  میں حارث کا اسٹرائیک ریٹ  147  سے زیادہ ہے۔

محمد حارث کی قیادت میں اسٹالیئنز نے چیمپئنز کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ جیتا اور بیٹنگ میں بھی شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے تین نصف سنچریوں کی مدد سے 269  رنز بنائے۔

محمد حارث نے ایچ بی ایل پی ایس ایل میں بھی زلمی کی طرف سے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے 247 رنز بنائے جن میں 28 چوکے اور11 چھکے شامل تھے۔

حسن نواز کے لیے 25-2024  کا سیزن شاندار رہا ہے۔ پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے سیمی فائنل اور فائنل کھیلنے کے علاوہ  انہوں نے قائداعظم ٹرافی کی پانچ اننگز میں 273  رنز اسکور کیے جس میں  لاڑکانہ کے خلاف 169  رنز کی شاندار اننگز بھی شامل تھی۔

حسن نواز ٹی ٹوئنٹی چیمپئنز کپ میں نورپور لائنز کی طرف سے 312  رنز بناکر دوسرے نمبر پر رہے۔ 

حسن نواز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرتے ہوئے پاور ہٹنگ کا زبردست مظاہرہ کیا اور30  چوکے اور17  چھکے مارے۔ وہ ایک سنچری اور تین نصف سنچریوں کی مدد سے مجموعی طور پر 399  رنز بناکر بہترین بیٹر  اور  پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے تھے۔

حسن نواز اس سال پاکستان کرکٹ بورڈ کے پاور اسٹرائیک فورس کیمپ کا بھی حصہ تھے۔

حسن نواز نے 24-2023  کے سیزن میں بھی اسلام آباد ریجن کی طرف سے شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے نان فرسٹ کلاس  کرکٹ ٹورنامنٹ میں 530  رنز بنانے کے علاوہ ون ڈے ٹورنامنٹ میں بھی 229  رنز بنائے تھے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل گیندوں پر کی طرف سے حسن نواز انہوں نے کے خلاف میں بھی

پڑھیں:

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: بنگلہ دیش نے افغانستان سے نویں پوزیشن چھین لی

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بنگلہ دیش نے افغانستان سے نویں پوزیشن چھین لی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ میں بنگلہ دیش کو گزشتہ روز افغانستان کے خلاف فتح کا ثمر مل گیا۔بنگلہ دیش ایک درجہ ترقی سے نویں جبکہ افغانستان ایک درجہ تنزلی سے دسویں پوزیشن پر چلا گیا۔ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے ورون چکرورتی نے نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی سے پہلی پوزیشن چھین لی۔جیکب ڈفی تنزلی کے بعد دوسری پوزیشن پر چلے گئے۔ ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین کی تیسری پوزیشن برقرار ہے۔سفیان مقیم چار درجے ترقی سے گیارہویں اور ابرار احمد 11 درجے ترقی سے سولہویں پوزیشن پر آگئے۔بیٹنگ کی فہرست میں بابر اعظم دو درجے تنزلی سے چھبیسویں اور محمد رضوان پانچ درجے تنزلی سے تینتیسویں پوزیشن پر چلے گئے۔صائم ایوب پانچ درجے تنزلی سے چھیالیسویں اور حسن نواز 12 درجے تنزلی سے سینتالیسویں پوزیشن پر چلے گئے۔صاحبزادہ فرحان 18 درجے ترقی پاکر پچپنویں پوزیشن پر آگئے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹی20 ایشیا کپ:پاکستان نے یو اے ای کو 41 رنز سے شکست دیدی
  • وزیر اعظم شہباز شریف کا قصرِیمامہ میں شاندار استقبال:سعودی ولی عہد سے ملاقات
  • پاکستان کے ارشد ندیم اپنی شاندار کارکردگی سے جیولن تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی ہوگئے
  • ایشیا کپ: یو اے ای کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • آئی سی سی ٹی20 انٹرنیشنل رینکنگ جاری، ٹاپ 10 میں کتنے پاکستانی کرکٹر شامل؟
  • ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: بنگلہ دیش نے افغانستان سے نویں پوزیشن چھین لی
  • ارشد ندیم کی ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کیلئے فینز سے دعاؤں کی درخواست
  • ایشیا کپ ٹی 20: یو اے ای کی شاندار بیٹنگ، عمان کو جیت کے لیے 173 رنز کا ہدف
  • ایشیا کپ ٹی 20: یو اے ای کی شاندار بیٹنگ،عمان کو جیت کے لیے 173 رنز کا ہدف
  • میچ ریفری کیخلاف آئی سی سی کو دیر سے خط، پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ معطل