کراچی:

وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سرمایہ کاری اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ قاسم نوید قمر نے کہا ہے کہ سلیکون ویلی کے طرز پر سندھ کا پہلا اسپیشل ٹیکنالوجی زون 500 ایکڑ اراضی پر گڈاپ میں کراچی ایجوکیشن سٹی میں تعمیر کرنے کی منظوری حاصل کرلی گئی ہے اور اس سلسلے میں پاکستان اسپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

معاون خصوصی قاسم نوید قمر نے کہا کہ یہ اسپیشل ٹیکنالوجی زون اکیڈیمیا اور انڈسٹری کے الحاق کا بہترین سنگم ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس اسپیشل ٹیکنالوجی زون کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ 8 سے زائد بڑے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار اداروں نے اس زون میں کام کرنے کے لیے گہری دلچسپی ظاہر کردی ہے۔

سید قاسم نوید قمر نے کہا کہ یہ اسپیشل ٹیکنالوجی زون سلیکون ویلی کے طرز پر تعمیر کیا جائے گا اور یہ زون اسمارٹ مینوفیکچرنگ کا ایک ایسا مرکز ہوگا جس میں آٹو میشن، ایڈوانس مینو فیکچرنگ، کلاؤڈ اینڈ ایج کمپیوٹنگ، سائبرسیکیورٹی، ہیلتھ ٹیکنالوجی ، ایگری ٹیکنالوجی، بلاک چین، فائیو جی ہائپراسپیڈ، کلین انرجی اور دیگر جدید ترین ٹیکنالوجی کے ادارے قائم ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس اسپشل ٹیکنالوجی زون سے صوبے میں جدید ترین ٹیکنالوجی اور تعلیم کو فروغ ملے گا اور نوجوانوں کے لیے تعلیم اور روزگار کے حصول کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔

قاسم نوید قمر نے کہا کہ اسپیشل ٹیکنالوجی زون کے قیام کے لیے روڈ میپ پر مبنی ماسٹر پلان پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے اور یہ زون جلد ہی فعال ہوکر صوبے میں تعلیم، جدید ترین ٹیکنالوجی اور روزگار حاصل کرنے کے مواقع کا سبب بنے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اسپیشل ٹیکنالوجی زون قاسم نوید قمر نے کہا نے کہا کہ

پڑھیں:

جسٹس ظفر احمد راجپوت نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

جسٹس ظفر احمد راجپوت نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں ہونے والی تقریب میں جسٹس اقبال کلہوڑو نے ظفر احمد راجپوت سے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف لیا۔

تقریبِ حلف برداری میں سندھ ہائیکورٹ کے ججز، وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار شریک تھے۔

بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں اور سینئر وکلاء نے بھی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ جسٹس جنید غفار 13 ستمبر کو چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے عہدے سے ریٹائر ہوگئے تھے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت جرائم کے خاتمے اورقیام امن میں سنجیدہ نہیں، کاشف شیخ
  • حکمران سیلاب کی تباہ کاریوں سے سبق سیکھیں!
  • سندھ حکومت کا کسانوں کیلئے معاونتی پیکج تیار، اعلان آئندہ ہفتے ہوگا
  • کراچی؛ اسٹیل مل سے لوہا، تانبا و قیمتی سامان چوری کرنے والا ملزم گرفتار
  • بلوچستان کا پورا بوجھ کراچی کے سول اور جناح اسپتال اٹھا رہے ہیں، ترجمان سندھ حکومت
  • بھارتی ماﺅ نواز باغی جنگجوﺅں کا یکطرفہ طور پر مسلح جدوجہد معطل کرنے اور حکام سے بات چیت کا اعلان
  • سندھ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کررہی ہے، گورنر سندھ
  • وزیراعلی سندھ کا کراچی میں غیر قانونی ٹینکرز کے خاتمے اور کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم
  • گورنر سندھ کی چینی سرمایہ کاروں کو کراچی میں صنعتیں قائم کرنے کی دعوت
  • جسٹس ظفر احمد راجپوت نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا