Jang News:
2025-09-18@12:38:58 GMT

فرانس جنگ بندی کا تسلسل یقینی بنائے، بلاول بھٹو

اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT

فرانس جنگ بندی کا تسلسل یقینی بنائے، بلاول بھٹو

—جنگ فوٹو

بلاول بھٹو زرداری نے فرانس سے اپیل کی ہے کہ جنگ بندی کے تسلسل کو یقینی بنانے، سندھ طاس معاہدے کی بحالی اور پاک بھارت جامع مذاکرات کے آغاز کے لیے آپ اپنا کردار ادا کرے۔

نیو یارک میں پاکستان کے سفارتی مشن کے سربراہ و چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وفد کے ہمراہ اقوامِ متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں فرانس کے مستقل مندوب جیروم بونافوں سے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے روس، چین اور امریکا کے بعد سلامتی کونسل کے چوتھے اہم رکن فرانس کے سامنے پاکستان کا مقدمہ رکھ دیا، انہوں نے اقوامِ متحدہ میں فرانس کے مستقل مندوب جیروم بونافوں کو بھارتی جارحیت سے متعلق بریفنگ دی اور کہا کہ پہلگام حملے کا الزام بغیر کسی معتبر تحقیقات یا ثبوت کے پاکستان پر عائد کرنا نہایت سنگین نتائج کا باعث بنا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستانی شہریوں پر یک طرفہ فوجی حملے کیے اور شہری انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچایا، بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو معطل کر کے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی، پاکستان کا مؤقف بین الاقوامی قوانین اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے اصولوں پر مبنی ہے۔

—جنگ فوٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت خطے میں یک طرفہ حملوں کو ’نیا معمول‘ (New Normal) بنانے کی کوشش کر رہا ہے، جس کے ایٹمی خطے جنوبی ایشیاء میں نہایت سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے فرانسیسی سفیر کو بتایا کہ سب سے زیادہ دہشت گرد حملے پاکستان میں ہو رہے ہیں اور پاکستان خود دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار ہے، پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مکمل طور پر پُرعزم ہے، دہشت گردی جیسے سنگین مسئلے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔

بھارت کو تسلیم کرنے میں 1 مہینہ لگا کہ ہم نے اس کے طیارے مار گرائے: بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 6 بھارتی طیارے مار گرائے، بھارتی حکومت کو یہ تسلیم کرنے میں ایک مہینہ لگا کہ ہم نے ان کے طیارے مار گرائے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے فرانس سے اپیل کی کہ جنگ بندی کے تسلسل کو یقینی بنانے، سندھ طاس معاہدے کی بحالی اور پاک بھارت جامع مذاکرات کے آغاز کے لیے آپ اپنا کردار ادا کریں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کے لیے بین الاقوامی قوانین کے احترام اور تمام تنازعات خصوصاً مسئلہ جموں و کشمیر کا پرامن حل ناگزیر ہے۔

بلاول بھٹو زرداری سے گفتگو میں فرانسیسی مستقبل مندوب نے خطے میں استحکام اور بات چیت کی حمایت کے اپنے مؤقف کا اعادہ کیا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کے لیے

پڑھیں:

چین سے دوستی نسل در نسل آگے بڑھے گی: صدر مملکت

صدر مملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ چین سے دوستی نسل در نسل آگے بڑھے گی اور مخالف عناصر اس دوستی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔صدر آصف زرداری نے شنگھائی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے سیکرٹری سے ملاقات کی جس دوران خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری اور بلاول بھٹو زرداری بھی شریک تھے۔صدر مملکت نے شنگھائی میں مفاہمت کی 3 یاد داشتوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی اور کہا کہ ایم اویوزپاک چین زرعی، تکنیکی اور ماحولیاتی تعاون کو مضبوط بنانے کی عملی کوشش ہیں۔صدرمملکت  کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی نسل در نسل آگے بڑھے گی، مخالف اور دشمن عناصر پاک چین دوستی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔اس کے علاوہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شنگھائی میں چین کی تعمیراتی کمپنی، بیلٹ اینڈ روڈ انفارمیشن انڈسٹری یونین کے مشیر اور چینی کمپنی کے وفد  سے بھی ملاقاتیں کیں، اس دوران پاکستان میں توانائی کے متبادل ذرائع میں سرمایہ کاری پر بھی گفتگو کی۔

متعلقہ مضامین

  • بلاول بھٹو زرداری کا اپنی سالگرہ سیلاب زدگان کے نام کرنے کا فیصلہ
  • چین سے دوستی نسل در نسل آگے بڑھے گی: صدر مملکت
  • چین سے 3 معاہدے، صدر کی شرکت، بلاول سے کاروباری شخصیات کی ملاقاتیں
  • ترسیلات زر پاکستان کی لائف لائن، پالیسی تسلسل یقینی بنائیں گے: وزیر خزانہ
  • شنگھائی: بلاول بھٹو زرداری سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی کے وفد کی ملاقات
  • بلاول بھٹو سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی سی ایس سی ای سی کے وفد کی ملاقات
  • چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کے وفد کی ملاقات
  • شنگھائی: بلاول بھٹو سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی سی ایس سی ای سی کے وفد کی ملاقات
  • آصفہ بھٹو نے سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین کی مہم کو سنگ میل قرار دیدیا
  • بلاول بھٹو زرداری نے چین کی 120 سالہ قدیم فودان یونیورسٹی کا دورہ