Express News:
2025-07-23@18:09:02 GMT

بانی پی ٹی آئی کو عہدے کی کوئی ضرورت نہیں، اسد عمر

اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT

لاہور:

سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ لیڈر شپ کا شاید اس لیے لگتا ہے کہ تھوڑا سا وہ آگے پیچھے ہو گیا تھا ، پہلے جنید اکبر کے پاس ذمے داری تھی، پھر ذمے داری علی امین گنڈاپورکے پاس چلی گئی، اب وہ کہہ رہے ہیں کہ ذمے داری عمر ایوب اور سلمان اکرم راجہ جائنٹلی شیئر کریں گے تو اس کیلیے سمبولکلی یہ کہتے ہیں کہ عمران خان خود ہی لیڈ کریں، عہدے کی سچی بات ہے کہ میری تو سمجھ میں نہیں آئی ہے، عمران خان کو کوئی عہدے کی ضرورت نہیں، سب کوپتہ ہے کہ پارٹی کے لیڈر وہ ہیں.

 

ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ( ن) لیگ میں بہت بڑا ایک فرق ہے اور وہ یہ کہ وہاں پہ دونوں جو کیمپس تھے ان دونوں کو لیڈ کرنے والا خاندان ہی تھا، مزاحمتی گروپ کو نواز شریف اور مریم لیڈ کر رہے تھے اور مفاہمتی گروپ کو شہباز شریف لیڈ کر رہے تھے،آپس میں ٹرسٹ کا کوئی فقدان نہیں تھا.

ماہر معیشت خرم حسین نے کہا کہ حکومت کو ریلیف تو دینا پڑے گا جس حد تک ٹیکس کا بوجھ صرف سیلیرڈ کلاس نہیں بلکہ فارمل سیکٹر کی بزنسز ہیں ان کے اوپر جس حد تک بڑھ چکا ہے یہ اسسٹین ایبل نہیں ہے تو ایک سال کے لیے تو انہوں نے لگادیا تھا یہ ٹیکس، کوائٹلی ہم لوگوں کو یہ بتایا کرتے تھے گورنمنٹ والے کہ ایک سال کی بات ہے، معیشت ایک بار سٹیبلائز ہو جائے تو اس کے بعد ان چیزوں کوہم ریشنلائز کر دیں گے آگے جا کہ، اب وہ وقت آ گیا ہے، ایک منہ سے ہمیں بتایا جا رہا ہے کہ سٹیبلائزیشن ہو چکی ہے، اب ان کو کرنا تو پڑے گا، اگر ریلیف سیلیرڈ کلاس کو دیا جائے گا تو اس کے لیے ریسورسس کہیں نہ کہیں سے اور ان کو لانا پڑیں گی، اب یہ ان کا کام ہے کہ کوئی تگڑاقسم کا ریوینو پلان لیکر آئیں. 

ماہر معیشت عزیر یونس نے کہا کہ ٹیکس کلیکشن میں جو مین ایشوہسٹوریکلی رہا ہے وہ ویسٹڈ انٹرسٹ گروپس ہیں بلخصوص ریٹیل، ایگریکلچراور ریئل اسٹیٹ سائڈ پہ جو کہ اپنا حصہ نہیں ڈالنا چاہتے اس ملک کی ترقی میں اس ملک کی خوشحالی میں، اب سوال جو ہے وہ یہ ہونا چاہیے پاکستان میں کہ اگر بھارت کی جنگ کے اندر، پاکستان کے دفاع کیلیے جو دفاع کیا گیا اس کا دفاع فارمل بزنس، سیلیرڈ کلاس ، ریئل اسٹیٹ اور ریٹیلر کا برابر دفاع ہوتا ہے، تو اگر دفاع برابر ہوتا ہے تو دفاع کی ریسورسس جو ہیں وہ صرف ایک یا دو طبقات دیں تو یہ نامناسب بات ہے. 

میں خرم سے اتفاق کرتا ہوں کہ سیلرڈ کلاس اور فارمل بزنس کو ریلیف دیا جائے اور وہ طبقات جو ہسٹوریکلی ریزسٹ کرتے آئے ہیں انھیں کہا جائے کہ اگر آپ کا بھی دفاع برابری کے طور پر ہونا ہے توآپ کو بھی پیسے دینے پڑیں گے۔

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

نشہ کرنیوالوں کی پنجاب میں اب کوئی جگہ نہیں ، عظمیٰ بخاری

 

پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نےکہا ہےکہ نشہ کرنے والوں کی پنجاب میں کوئی جگہ نہیں ہے۔
ایکس پر جاری بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےکہا کہ نشہ کرنے والوں کے لیے خصوصی فورس تیار ہوگئی ہے ۔
عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی انسداد منشیات فورس کے افتتاح کی ویڈیو بھی شیئرکی ہے۔
واضح رہےکہ لاہور میں ہونے والی ایک تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی لانچنگ کی تقریب سے خطاب کیا۔
مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے جوان دیانتداری سے کام کریں، لالچ سے دور رہیں، میں بہادروں کو پسند کرتی ہوں اور بہادر شخص کی عزت کرتی ہوں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کے دیرینہ مسائل اب مصلحت کا شکار نہیں ہوں گے۔

Post Views: 9

متعلقہ مضامین

  • معاشرتی سختیوں کی نظرایک اور دوہرا قتل!
  • یہ کون لوگ ہیں جو اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ہمارے لیے سیلاب میں اترتے ہیں؟
  • ’’تحریک انصاف میں علیمہ خانم سے بڑا کوئی غدار نہیں‘‘
  • واشنگٹن ایرانی جوہری منصوبے کو مکمل تباہ کرنے سے قاصر ہے، سابق امریکی وزیر دفاع
  • کیا سیاست میں رواداری کی کوئی گنجائش نہیں؟
  • وزیر اعظم اور کابینہ کو توہین عدالت کے نوٹس
  • ضرورت پڑی تو دوبارہ حملہ کردیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو دھمکی
  • نشہ کرنیوالوں کی پنجاب میں اب کوئی جگہ نہیں ، عظمیٰ بخاری
  • تین سال کے جبر کے باوجود کوئی عمران خان کی مقبولیت کم نہیں کر سکا، فواد چودھری
  • تحریک انصاف کیلئے 9 مئی کے بعد کوئی دن آسان نہیں: زرتاج گل