امریکا کے شہر فلوریڈا میں اپنے خاندان کے ہمراہ تعطیلات گزارنے والی مشی گن کی رہائشی ایک لڑکی کو ایک بوتل میں ایک پیغام ملا جسے 8 سال قبل ہوائی میں مبینہ طور پر سمندر میں پھینک دیا گیا تھا۔

فلوریڈا کے انا ماریا جزیرے پر تفریح کرتی 11 سالہ جوزی لا نے جب اس نے بوتل کو سمندر کی لہروں کے ساتھ ساحل سے ٹکراتے دیکھا۔

یہ بھی پڑھیں: بوتل کو لفافہ، سمندر کو پوسٹ بکس بنانے والے حساس افراد کے خوبصورت پیغامات

جوزی لا نے میڈیا کو بتایا کہ وہ ساحل پر چہل قدمی کررہی تھی اور لہریں اٹھتے ہوئے ساحل پر سر پٹخ رہی تھیں، لہریں ایک دوسرے سے ٹکراتے ہوئے ساحل پر مڈہم ہوکر لوٹ جاتی تھیں۔ ’یکدم میں نے بوتل کو لہروں پر سرف کرتے دیکھا اور اسے بہت تیزی سے پکڑ لیا اور اپنی ماں کو دکھایا۔‘

میڈیا رپورتس کے مطابق بوتل میں ایک چھوٹا سا نوٹ تھا، جس میں لکھا تھا: “ہیلو، جن لوگوں کو یہ ملی ہے، آپ خوش ہوں گے کہ آپ نے یہ پایا، کیوں؟ کیونکہ آپ میرے بارے میں اس نمبر کے ذریعے جان سکتے ہیں۔”

جوزی لا کی ماں پیرس ہوزنگٹن نے بوتل میں ملنے والے اس نوٹ میں درج فون نمبر پر ایک ٹیکسٹ پیغام بھیجا اور انہیں جلد ہی ایک 21 سالہ ہوائی خاتون کی طرف سے جواب موصول ہوا، جس میں انہوں نے بتایا کہ اس نے اور اس کے بھائی نے 8 سال قبل جزیرہ او واہو کے قریب سمندر میں بوتل پھینکی تھی۔

’میں نے کہا کہ تم مذاق کر رہی ہو، اس نے بتایا کہ انہوں نے یہ اس وقت کیا جب وہ 13 اور 8 سال کے تھے، یہ ایک طرح کی تفریح تھی جس کا انہوں نے مزہ لیا،کیونکہ انہیں 2018 میں اپنا پیغام بوتل میں بند کرنے سے قبل اسی طرح کا ایک بوتل بند پیغام مل چکا تھا۔‘

مزید پڑھیں: ’بوتل بند پیغام‘ بھیجنے والے کی تلاش کیوں شروع کر دی گئی؟

پیرس ہوزنگٹن کے مطابق ہوائی کی رہائشی اس خاتون نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کا کہا ہے، تاہم انہیں یہ جان کر بہت مزہ آیا کہ ان کی بوتل کا سفر فلوریڈا میں جوزی لا کے ہاتھ لگنے کے بعد پوری طرح اختتام پذیر ہوگیا ہے، جس کی انہیں توقع نہیں تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ بوبی ڈیسکنز کا کہنا تھا کہ اگرچہ ایسا نہیں لگتا ہے کہ مذکورہ بوتل ہوائی سے فلوریڈا تک پوری طرح تیرتی رہی ہوگی لیکن ایسا تکنیکی طور پر ممکن ہے۔

جوزی لا کی ماں پیرس ہوزنگٹن کا کہنا تھا کہ بوتل کے اس سفر کے بارے میں ہر ایک کے اپنے نظریات ہوسکتے ہیں۔ ’لیکن یہ صرف فطرت ہی ہے جسے شمار کیا جاسکتا ہے کیونکہ اس کے بغیر مجھے نہیں لگتا کہ اس نے اتنا سفر طے کیا ہوتا۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا بوتل پیرس ہوزنگٹن پیغام جزیرہ جوزی لا سرف فلوریڈا مشی گن ہوائی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکا بوتل پیرس ہوزنگٹن پیغام جوزی لا فلوریڈا ہوائی بوتل میں جوزی لا

پڑھیں:

چینی ساختہ AES100 ہوائی انجن کو پروڈکشن لائسنس جاری

چینی ساختہ AES100 ہوائی انجن کو پروڈکشن لائسنس جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 5 June, 2025 سب نیوز

بیجنگ :چین کے ایوی ایشن انجن گروپ سے موصول اطلاعات کے مطابق ہونان صوبے میں چین کے ملکی طور پرتیار کردہ AES100 انجن کو پروڈکشن سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا اور اس کی فروخت کا معاہدہ طے پایا۔

جمعرات کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ AES100 انجن چین کی جانب سے تیار کردہ 1000 کلو واٹ کا جدید سولین ٹربو شافٹ انجن ہے جو بہترین سیفٹی، اچھی فیول اکانومی،  آسان دیکھ بھال اور وسیع ماحولیاتی مطابقت جیسی خصوصیات کا حامل ہے۔ پروڈکشن سرٹیفکیٹ کا اجراء اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اس انجن کی صنعتی پیداواری صلاحیت کو فضائی صلاحیت (ایر ورتھی) کی منظوری مل گئی ہے۔AES100 انجن کے علاوہ،  اگلے

ایک سال کے دوران چین کی جانب سے ملکی طور پر تیار کردہ  متعدد  جدید ہوائی انجنز   اپنی پہلی پرواز اور سرٹیفیکیشن حاصل کریں گے۔ چین کے جنرل ایوی ایشن انجنز  تیزی سے مکمل سپیکٹرم کی جانب ترقی کر رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرقتل کے موقع پر گھر میں موجود ثناء یوسف کی پھوپھو نے کیا دیکھا؟ مقتولہ کے والد کا انکشاف چین میں مجموعی طور پر 101 نئے بین الاقوامی فضائی کارگو روٹس  کا آغاز  چین، قومی ہائی ٹیک زونز میں نامزد سائز  سے بالا صنعتی اداروں کی آمدنی 10 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گئی غیر قانونی سگریٹ انڈسٹری کا پھیلائو خطرناک، ریونیو میں کمی ہوئی ہے ، اسد شاہ تعطیلاتی معیشت ، چینی معیشت کی لچک اور قوت محرکہ کا عمدہ مظہر چین تائیوان کے مسئلے کی نوعیت کو مسخ کرنے کی کسی بھی کوشش کی سختی سے مخالفت کرتا ہے، وزارت خارجہ چین اور جنوبی کوریا ایک دوسرے کے لیے اہم شراکت دار ہیں، چینی صدر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • ہاکس بے کی ساحلی پٹی پر نہانے پر 8 روز کیلیے پابندی عائد
  • چینی ساختہ AES100 ہوائی انجن کو پروڈکشن لائسنس جاری
  • اسپیس ایکس نے خلا میں مزید تیز رفتار انٹرنیٹ سیٹلائٹس روانہ کردیں
  • سمندری آلودگی کے تحت ٹرٹل بیچ پر صفائی مہم کا آغاز
  • ہوائی اڈوں اور ائیربیسز کے گرد 15 کلومیٹر تک دفعہ 144 نافذ
  • پنجاب حکومت نے ہوائی اڈوں اور ائیربیسز کے گرد 15 کلومیٹر تک دفعہ 144 نافذ کردی
  • لاہور؛ بوتل میں نشہ آور چیز ملا کر شہری کو لوٹنے والا مالشی گرفتار
  • یمنی فوج کی جانب سے ایک بار پھر بن گوریون ہوائی اڈے پر میزائل حملہ
  • یمنی فوج کی جانب سے ایک بار پھر بن گوریون ہوائی اڈے پر حملہ