جدہ (اوصاف نیوز)سعودی اخبار العربیہ اردو کے مطابق لوئیس ابی راشد ستر سالہ یوروگوئین سے تعلق رکھنے والے مسلمان ہیں جنہیں مشرف بہ اسلام ہوئے بیس سال ہو چکے ہیں اور اللہ نے انہیں ادائیگی حج کا موقع دیا ہے۔

انہیں اس سال خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے حج اور عمرہ کے اپنے پروگرام کے تحت بطور خاص مہمانوں میں شامل کیا ہے۔

شاہ سلمان کی طرف سے مہمانوں کی فہرست میں شامل کیے جانے کے بعد سعودی وزارت برائے اسلامی امور نے اس سلسلے میں شاہی دعوت کو عملی شکل دینے کے لیے اہتمام کیا تاکہ ستر سالہ یہ مہمان روحانی اطمینان اور ادائیگی حج کا فریضہ ادا کر سکیں۔ کیونکہ وہ طویل عرصے سے حج کی سعادت حاصل کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا میں نے خانہ کعبہ کو ادائیگی عمرہ کے موقع پر پہلی بار دیکھا۔اس سے قبل میں نے خانہ کعبہ کو صرف ٹی وی پر دیکھا تھا۔

جب میں نے خانہ کعبہ کو پہلی بار دیکھا تو میری عجیب کیفیت تھی۔ دل کی دھڑکن تیز ہو گئی تھی۔ میں آج مقدس سرزمین پر اس مقدس مقام پر ہوں۔

راشد نے کہا ‘حج کرنا ہر نو مسلم کا خواب ہوتا ہے۔ جب حج پروگرام کے ذریعے میرا عازم حج کے طور پر انتخاب ہوا تو میرے پاس خوشی کو بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں تھے۔ میں اس پر اللہ کا شکر ادا کرنے کے بعد سعودی عرب کی قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ میرا خواب حقیقت میں بدل گیا ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے دنیا کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کا حج سے متعلق خواب ایک حقیقت بن گیا ہے۔

راشد نے اس موقع پر مزید کہا ’20 سال قبل میرے دوست نے مجھے اسلام سے روشناس کرایا۔ اس دوران میں نے قرآن مجید پڑھنا سیکھا۔ اسی دوران مجھے یقین ہوگیا کہ اسلام ہی سچا مذہب ہے۔’
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے باعث آج کرفیو نافذ

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

: نائب وزیرعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت

سٹی 42: نائب وزیرعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کرغز جمہوریہ میں شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کی۔

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے اجلاس کے کامیاب انعقاد پر کرغز قیادت اور وزیر خارجہ ژین بیک کلوبائیف کا شکریہ ادا کیا۔ایس سی او کے 25 سال مکمل ہونے پر اسحاق ڈار کی رکن ممالک کو مبارکباد، تنظیم کے کردار کو سراہا۔ اسحاق ڈار نے کہا پاکستان شنگھائی اسپرٹ، علاقائی تعاون، رابطہ کاری اور مشترکہ ترقی کے لیے پرعزم ہے۔

روس کا سب سے جدید اور خطرناک جنگی طیارہ گر کر تباہ

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے اسلام آباد مذاکرات اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو پاکستان کی امن و سفارتکاری کی کوششوں کی مثال قرار دیا،ایس سی او وزرائے خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا، اسحاق ڈار نے کہا  پاکستان ستمبر 2026 میں ایس سی او سربراہان کونسل کی چیئرمین شپ سنبھالنے کے لیے تیار ہے ۔

اسحاق ڈار نے 2027 میں ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے تمام رکن ممالک کو پاکستان آنے کی دعوت دی۔

رانا ثنا اور امیر مقام کی برطانوی بزنس مین سے ملاقات، راجہ وسیم نے غلاف کعبہ بطور تحفہ پیش کیا

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کا امریکہ کی معروف یونیورسٹیوں کا دورہ
  • : نائب وزیرعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت
  • رانا ثنا اور امیر مقام کی برطانوی بزنس مین سے ملاقات، راجہ وسیم نے غلاف کعبہ بطور تحفہ پیش کیا
  • اسلامی اقدار اور جدید دور
  • کراچی: کیماڑی سے اغواء 7 سالہ بچی کیساتھ قتل سے پہلے زیادتی کی تصدیق
  • اسلام آباد میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کی افتتاحی تقریب
  • باکو میں بین الاقوامی جوڈیشل ٹریننگ پروگرام، سپریم کورٹ کے جج نے متبادل نظامِ انصاف پر زور
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے اینٹی نارکوٹکس فورس کو نئی بھرتیوں سے روک دیا
  • سرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان