راولپنڈی؛ گھریلو ناچاقی پر شوہر نے تیزدھار آلے سے بیوی کو قتل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
راولپنڈی:
گھریلو ناچاقی پر شوہر نے تیز دھار آلے سے بیوی کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ روات کی حدود میں خاتون کو اس کے شوہر نے گھریلو ناچاقی پر تیز دھار آلے سے قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔
سی پی او سید خالد ہمدانی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حکام سے رپورٹ طلب کرلی اور ملزم کو وری گرفتار کرنے کا حکم دیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق خاتون کو اس کے شوہر نے تیز دھار آلے سے قتل کیا۔ خاتون کے والد کے مطابق وہ شوہر سے ناچاقی کے باعث والدین کے پاس رہ رہی تھی اور خاتون کا شوہر بھی کچھ دن سے ان کے پاس ہی رہ رہا تھا، جس نے گزشتہ رات قتل کیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی روات پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوایا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بابوسر ٹاپ اور دیوسائی میں پھنسے 250 سیاح ریسکیو، سرچ آپریشن جاری
ترجمان گلگت بلتستان حکومت کے مطابق دیوسائی میں پھنسے تمام سیاحوں کو ریسکیو کیا جا چکا ہے جبکہ دیامر کے علاقہ تھور اور غذر کے متاثرہ علاقوں میں بھی امدادی سرگرمیاں تیز کردی گئی ہیں، ڈپٹی کمشنر استور سمیت تمام اداروں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کی شاہراہ بابوسر ٹاپ پر سیلابی ریلوں کے باعث پھنسے 250 سے زائد سیاحوں کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا ہے۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت کے مطابق مزید 10 سے 15 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے، چلاس شہر میں سیاحوں کیلئے مفت رہائش کا انتظام کردیا گیا ہے، وزیراعلیٰ جی بی کی ہدایت پرتمام لاپتہ افراد کی بازیابی تک ریسکیو آپریشن جاری رکھا جائیگا۔
ترجمان فیض اللہ فراق کے مطابق استور کے علاقہ بولن میں سیلابی ریلوں نے شدید تباہی مچائی ہے اور نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے، رات کی تاریکی اور خراب موسم کے باعث سرچ آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دیوسائی میں پھنسے تمام سیاحوں کو ریسکیو کیا جا چکا ہے جبکہ دیامر کے علاقہ تھور اور غذر کے متاثرہ علاقوں میں بھی امدادی سرگرمیاں تیز کردی گئی ہیں، ڈپٹی کمشنر استور سمیت تمام اداروں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔