ڈاکٹر عشرت العباد خان کی سابق رکن اسمبلی شعیب ابراہیم سے انکی اہلیہ کے انتقال پر دلی تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء)سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے سابق رکن سندھ اسمبلی وسیکٹر انچارج رنچھوڑلائن شعیب ابراہیم کی اہلیہ کے انتقال پر انتہائی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی سے دعا گو ہوں کہ وہ شعیب ابراہیم کو یہ صدمہ جھیلنے کی توفیق عطا فرما ئے اور مرحو مہ کی مغفرت اور انکے درجات بلند فرمائے۔
(جاری ہے)
انہوں نے تمام لواحقین سے بھی دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں آپ کے ساتھ ہوں۔دریں اثناانچارج مرکزی کمیٹی نہال احمد صدیقی، ارشد صدیقی،فاروق ملک، ریحان خان و اراکین مرکزی کمیٹی ایم پی پی نے سابق رکن اسمبلی شعیب ابراہیم بھائی سے انکی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم انکے غم میں برابر کے شریک ہیں اور مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہیں۔ اللہ آپکو یہ صدمہ جھیلنے کی توفیق عطا فرمائے۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے شعیب ابراہیم
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔