اسپیس ایکس نے خلا میں مزید تیز رفتار انٹرنیٹ سیٹلائٹس روانہ کردیں
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
اسپیس ایکس نے فلوریڈا میں مشرقی ساحل سے متعدد اسٹار لنک سیٹلائٹس سے لدے فالکن 9 راکٹ کو خلا میں روانہ کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق راکٹ کو فلوریڈا میں کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن پر خلائی لانچ کمپلیکس سے 12:43 بجے لانچ کیا گیا۔
مشن کا مقصد 23 اسٹار لنک سیٹلائٹس کا ایک بیچ خلا میں تعینات کرنا تھا جن میں سے 13 براہ راست سیل ٹو سیل صلاحیتوں کے حامل ہیں۔
یہ سیٹلائٹس خلا میں جاکر زمین کے نچلے مدار میں موجود ہزاروں سیٹلائٹس کے جتھے میں شامل ہو جائیں گی جو مل کر دنیا بھر میں تیز رفتار انٹرنیٹ فراہم کریں گی۔
سیٹلائتس کو خلا میں تعینات کرنے کے بعد پہلے مرحلے کا بوسٹر بحفاظت زمین پر واپس آیا اور جسٹ ریڈ دی انسٹرکشنز ڈرون شپ پر اترا، جو بحر اوقیانوس میں واقع ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: خلا میں
پڑھیں:
میٹا نے اے آئی چشمے لانچ کردیے، خصوصیات کیا ہیں؟
فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے اپنی سالانہ کانفرنس ’میٹا کنیکٹ‘ میں جدید مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے چلنے والے نئے اسمارٹ چشمے متعارف کرادیے۔
یہ بھی پڑھیں: اے آئی چشمے نابینا افراد کی آنکھیں بن گئے، جانیے استفادہ کرنے والے کیا کہتے ہیں؟
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق یہ قدم اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ کمپنی دنیا بھر کے صارفین کے لیے اسمارٹ گلاسز کو ایک لازمی اور مقبول ڈیجیٹل آلہ بنانے پر یقین رکھتی ہے۔
میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی ایک بہت بڑا سائنسی انقلاب ہے جس سے صارفین کی روزمرہ زندگی میں انقلاب آئے گا۔ کمپنی نے رے بین اور اوکلی جیسے معروف چشمہ ساز برانڈز کے ساتھ شراکت میں یہ ڈیوائسز پیش کی ہیں۔
جدید فیچرز اور تکنیکی جدتنئے میٹا رے بین ڈسپلے چشمے میں ایک رنگین، ہائی ریزولوشن اسکرین ہے جو ایک لینس میں نصب ہے جہاں صارفین ویڈیو کال کر سکتے ہیں اور پیغامات دیکھ سکتے ہیں۔ چشمے میں 12 میگا پکسل کیمرا بھی شامل ہے۔
ساتھ ہی میٹا نے ایک نیورل رسٹ بینڈ بھی متعارف کرایا ہے جو ہاتھ کے ہلکے اشاروں کے ذریعے پیغام بھیجنے جیسی سہولیات فراہم کرتا ہے اور چشموں کے ساتھ جوڑا جا سکتا ہے۔
پریزنٹیشن کے دوران چھوٹے مسائلمارک زکربرگ نے اسمارٹ چشموں کی خصوصیات پیش کرتے ہوئے بتایا کہ واٹس ایپ کال کرنے میں کچھ مشکلات پیش آئیں اور کال کنیکٹ نہیں ہو سکی۔ انہوں نے حاضرین سے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ کیا کہوں، میں بار بار غلطی کر رہا ہوں‘۔
اس کے باوجود زکربرگ کو امید ہے کہ یہ اسمارٹ ایکسسریز مصنوعی ذہانت کے آلات کو عام زندگی میں شامل کرنے میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔
مارکیٹ میں میٹا کے اسمارٹ چشمےتجزیہ کاروں کے مطابق اسمارٹ چشمے میٹا کے مہنگے میٹاورس منصوبے کی نسبت زیادہ کامیاب ہو سکتے ہیں کیونکہ یہ روزمرہ کی زندگی میں آسانی سے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
میٹا نے سنہ 2023 میں تقریباً 2 ملین جوڑیاں اسمارٹ چشموں کی فروخت کی ہے۔ نئے میٹا رے بین ڈسپلے چشمے اس ماہ 799 امریکی ڈالرز میں دستیاب ہوں گے جو کمپنی کے موجودہ ماڈلز سے کافی مہنگے ہیں۔
مزید پڑھیے: اسمارٹ واچز ڈپریشن کے علاج میں انقلاب برپا کر سکتی ہیں، تحقیق
اس کے علاوہ میٹا نے 499 ڈالر قیمت والے اوکلی میٹا وینگارڈ چشمے بھی متعارف کرائے ہیں جو کھیلوں کے شوقین افراد کے لیے ہیں اور رے بین میٹا چشموں کی سیکنڈ جنریشن بھی 379 ڈالرز میں دستیاب ہوگی
میٹا اس وقت مصنوعی ذہانت کی تحقیقات اور ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر پر اربوں ڈالر خرچ کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں: ڈاکٹرصحت سے متعلق الیکٹرانک مصنوعات سے خائف کیوں؟
مارک زکربرگ نے جولائی میں کہا تھا کہ کمپنی امریکا میں بہت بڑے اے آئی ڈیٹا سینٹرز قائم کرے گی جو منہٹن کے برابر علاقے پر محیط ہوں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اوکلی رے بین فیس بک مارک زکربرگ میٹا میٹا اے آئی چشمے