ہمارا شام سے نکلنے کا کوئی منصوبہ نہیں، تُرک وزیر دفاع
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
اپنے ایک انٹرویو میں یاشار گولر کا کہنا تھا کہ جب تک مکمل طور پر خطے میں استحکام نہیں آ جاتا، بارڈر محفوظ نہیں ہو جاتے اور پناہ گزین اپنے گھروں کو واپس نہیں چلے جاتے، اس وقت تک ترکیہ کا شام سے انخلاء کا کوئی موڈ نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے وزیر دفاع "یاشار گولر" نے کہا کہ وہ اس وقت شامی افواج کی عسکری تربیت میں مصروف ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار رویٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر یاشار گولر نے کہا کہ ہمارا فوری طور شام سے نکلنے کا کوئی منصوبہ نہیں۔ تُرک افواج، شام کے دفاع کو مضبوط بنانے کے لئے مدد کر رہی ہیں۔ انہوں نے اس امر کا اعلان کیا کہ جب تک مکمل طور پر خطے میں استحکام نہیں آ جاتا، بارڈر محفوظ نہیں ہو جاتے اور پناہ گزین اپنے گھروں کو واپس نہیں چلے جاتے، اس وقت تک ترکیہ کا شام سے انخلاء کا کوئی موڈ نہیں۔ یاشار گولر نے کشیدگی میں کمی کے لئے اسرائیل اور ترکیہ کے مابین مذاکرات کی خبر دی۔ تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ان مذاکرات کا مقصد اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی نہیں۔
رویٹرز کے مطابق، اس وقت شمالی شام میں ترکیہ کے 20 ہزار سے زائد فوجی تعینات ہیں۔ چند روز قبل ایک تُرک اخبار نے رپورٹ دی کہ انقرہ، شام میں فضائی و دریائی سمیت دو عسکری اڈے بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ دوسری جانب گزشتہ روز شام میں امریکی ایلچی "ٹام باراک" نے دعویٰ کیا کہ واشنگٹن، شام میں اپنی عسکری موجودگی میں کمی کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات سے قبل شام میں 8 امریکی اڈے تھے جن کی تعداد کم ہو کر صرف 3 تک رہ گئی ہے۔ واضح رہے کہ ٹام باراک، شامی امور کے امریکی نمائندہ ہونے کے ساتھ ساتھ انقرہ میں سفیر بھی ہیں۔ ٹام باراک آج تل ابیب پہنچے جہاں وہ صیہونی عہدیداروں سے ترکیہ اور شام کے ساتھ اسرائیل کی کشیدگی کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: یاشار گولر انہوں نے کا کوئی
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کے بیٹے ضرور پاکستان آئیں، خوش آمدید کہیں گے، عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے ضرور پاکستان آئیں، خوش آمدید کہیں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا تحریک چلانا حق ہے، وہ جہاں جائیں یہ بتائیں کہ ان کے والد کو میگا کرپشن کیس میں سزا ہوئی ہے۔
عطاء تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں اپنے دفاع میں کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکے۔
بھارتی پائلٹس میں مہارت ہے نہ ڈرونز کوئی نقصان کرسکے، عطا تارڑوزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم نے پہل نہیں کی، لیکن اس بار جارحیت پر بھارت میں گھس کر مارا، ان کے اترے چہرے، بیٹھی آوازیں اور ان کا مورال بتا رہا ہے کہ ان کا کتنا نقصان ہوا، ہم نے کہا تھا ہم تیار ہیں آزمانا نہیں۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ دہشتگردی صرف پاکستان کا نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے، پاکستان نے دہشتگردی کے تدارک کے لیے غیر معمولی اقدامات کیے ہیں، ہم واحد ملک ہیں جہاں اسکولوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، دہشتگردوں کا کوئی مذہب، رنگ اور نسل نہیں ہوتی، پاکستان دنیا کے لیے دہشتگردی کے خلاف ایک شیلڈ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف نیا اقدام، پیغام امن کا اعلان کر رہا ہوں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بلوچستان میں حالیہ افسوسناک واقعہ دہشتگردی اور پُرتشدد انتہا پسندی کا واقعہ ہے۔