ترکیہ میں 5.8 شدت کا زلزلہ، درجنوں افراد زخمی، عوام میں شدید خوف و ہراس
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
انقرہ : ترکیہ کے جنوب مغربی علاقے مارمارس میں 5.8 شدت کے زلزلے نے خوف و ہراس کی فضا قائم کر دی، جس کے باعث لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں 70 سے زائد افراد زخمی ہو گئے، جن میں ایک 14 سالہ لڑکی بھی شامل ہے۔
ترکیہ کے وزیر داخلہ نے بتایا کہ کچھ افراد نے جان بچانے کے لیے بلند عمارتوں سے چھلانگ لگا دی، جس کے باعث وہ زخمی ہوئے۔
تاہم حکام کا کہنا ہے کہ تاحال کسی عمارت کے گرنے یا بڑے نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
زلزلہ اتنا شدید تھا کہ گھروں، دفاتر اور مارکیٹوں میں افراتفری مچ گئی۔ لوگ کھلی جگہوں میں پناہ لیتے دیکھے گئے۔
زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے اور ریسکیو ٹیمیں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد زخمی ہو گئے
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے چاکر ہوٹل گلشن معمار بس اسٹاپ کے قریب فائرنگ سے 52 سالہ صدیق نامی شخص زخمی ہوگیا جسے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ سائٹ سپرہائی وے صنعتی ایریا پولیس واقعے کو نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کا شاخسانہ قرار دے رہی ہے۔
قائد آباد مجید کالونی اسپتال چورنگی الیاس کوچ اڈے کے قریب فائرنگ سے 25 سالہ شاہ زیب زخمی ہوگیا، ایدھی حکام کے مطابق واقعہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔
لانڈھی 4 نمبر زمان آباد میں فائرنگ سے 30 سالہ اکبر علی زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت کے دوران بازو پر گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے۔
دریں اثنا لیاقت آباد 10 نمبر الیکٹرانک مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔
لیاقت آباد پولیس کے مطابق مضروب کی شناخت 16 سالہ حمزہ کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید چھان بین کی جا رہی ہے ۔