سیکریٹری فرید احمد نے پریزنٹیشن کے دوران ڈیپارٹمنٹ آف ہائیر، ٹیکنکل اینڈ اسپیشل ایجوکیشن گلگت بلتستان کے تحت اور ڈونر ایجنسیز کے تعاون سے TVET Sector پر جاری منصوبوں پر تفصیلی روشنی ڈالی اور مستقبل کے لائحہ عمل پیش کرنے کے ساتھ ساتھ چند اہم مسائل اور چیلنجر کی نشاہدہی بھی کی۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیپارٹمنٹ آف ہائیر، ٹیکنیکل اینڈ اسپیشل ایجوکیشن گلگت بلتستان کے تحت ڈونر ایجنسیز کے تعاون سے گلگت بلتستان میں جاری منصوبوں کے اہداف کو اعلیٰ پیشہ ورانہ انداز میں حاصل کرنے کے لیے تشکیل دی گئی "پروجیکٹ ایمپلیمنٹیشن کمیٹی" کا پہلا اجلاس ایڈیشنل چیف سیکریٹری (ڈویلپمنٹ) گلگت بلتستان کیپٹن (ر) مشتاق احمد جو کہ اس کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں کی سربراہی میں آج سول سیکریٹریٹ کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔ جس میں ہیڈ آف کوآوپریشن یوروپین یونین پاکستان/کو-چئیر Mr Jeroen Willem نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اِن کے علاوہ GIZ کی ہیڈ آف پروگرام فار پاکستان Ms Franzika Seal، کنٹری ڈائریکٹر یوروپین یونین پاکستان سعدیہ عین اللّہ، برٹش کونسل پاکستان کی پروگرام منیجر مہر زہرا، پروگرام کمپوننٹ منیجر GIZ TVET SSP طاہر خان، سیکریٹری ہائیر، ٹیکنیکل اینڈ اسپیشل ایجوکیشن گلگت بلتستان فرید احمد، گلگت بلتستان کے ایڈمنسٹریٹو سیکریٹریز (کمیٹی کے ممبرز)، AKRSP گلگت بلتستان کے جنرل منیجر/ممبر، نیوٹیک گلگت بلتستان کے ڈائریکٹر/ممبر اور چیمبر آف کامرس (میل اینڈ فی میل) گلگت بلتستان کے نمائندوں/ممبرز نے شرکت کی۔

اجلاس میں سیکریٹری فرید احمد اور ڈونر ایجنسیز کے نمائندوں نے گلگت بلتستان میں TVET Sector پر جاری منصوبوں پر موثر انداز میں پریزنٹیشنز دیں۔ اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکریٹری (ڈویلپمنٹ) گلگت بلتستان/چیئر پروجیکٹ ایمپلیمنٹیشن کمیٹی کیپٹن (ر) مشتاق احمد نے مہمانوں (ڈونر ایجنسیز) کو خوش آمدید کہا اور اُن کی گلگت بلتستان میں فنّی تعلیم اور TVET Sector میں گراں قدر خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اس اہم سیکٹر پر حکومتِ گلگت بلتستان کی خصوصی دلچسپی اور توجہ ہے اور اس کے لیے مختلف اہم منصوبوں کے لیے فنڈز مہیا کیے گئے ہیں اور مذید فنڈز مہیا کیے جائیں گے تاکہ اس خطے کے نوجوان ہنر مند بن کر مقامی، قومی اور بین الاقوامی سطح پر باعزت روزگار حاصل کر سکیں۔ سیکریٹری فرید احمد نے پریزنٹیشن کے دوران ڈیپارٹمنٹ آف ہائیر، ٹیکنکل اینڈ اسپیشل ایجوکیشن گلگت بلتستان کے تحت اور ڈونر ایجنسیز کے تعاون سے TVET Sector پر جاری منصوبوں پر تفصیلی روشنی ڈالی اور مستقبل کے لائحہ عمل پیش کرنے کے ساتھ ساتھ چند اہم مسائل اور چیلنجر کی نشاہدہی بھی کی۔ جس پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری (ڈویلپمنٹ) گلگت بلتستان اور ڈونر ایجنسیز کے نمائندوں نے ان مسائل کے حل اور اس سیکٹر کی ترقی کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہائی کرائی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اور ڈونر ایجنسیز کے گلگت بلتستان کے کے تعاون سے کے لیے

پڑھیں:

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ گھوٹکی کندھکوٹ پل منصوبے پر پیشرفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

 

جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین

  • وفاقی تعلیمی بورڈ نے غیر ملکی اردو انٹرنیشنل طلبہ کے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا
  • وفاقی تعلیمی بورڈ اسلام آباد نے اردو انٹرنیشنل امتحان کا شیڈول جاری کر دیا
  • لشکری رئیسانی کا مائنز اینڈ منرلز بل سے متعلق سیاسی رہنماؤں کو خط
  • گلگت، پی ٹی آئی فارورڈ بلاک سے تعلق رکھنے والے وزیر بلدیات حاجی عبد الحمید پیپلزپارٹی میں شامل
  • گلگت بلتستان کے مسائل کے حل کیلئے ایوان صدر میں اہم اجلاس طلب
  • سہیل آفریدی کے سیاسی قائدین سے رابطے‘ قیام امن کے لیے ملکر چلنے کی پیشکش
  • سہیل آفریدی کے سیاسی قائدین سے رابطے، قیام امن کیلئے ملکر چلنے کی پیشکش
  • کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ گھوٹکی کندھکوٹ پل منصوبے پر پیشرفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
  • مخلوط تعلیمی نظام ختم کیا جائے،طلبہ یونین بحال کی جائے،احمد عبداللہ
  • گلگت، وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت گلگت بلتستان انرجی ڈویلپمنٹ بورڈ کا پہلا باضابطہ اجلاس