عید کی خوشیاں دوبالا، خیبر پختونخوا کی جیلوں سے 220 قیدی رہا
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی خصوصی ہدایت پر متعلقہ سیشن ججز اور مجسٹریٹس نے جیلوں کے دورے کیے، دوروں کے دوران معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث 220 ملزمان کے مقدمات جیلوں میں نمٹاتے ہوئے انکو رہا کردیا گیا اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی خصوصی ہدایت پر خیبر پختونخوا کی جیلوں میں قید 220 معمولی جرائم والے قیدیوں کے مقدمات کو نماٹے ہوئے انہیں رہا کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں عیدالا ضحیٰ کے موقع پرخیبر پختونخوا کے جیلوں میں قید معمولی نوعیت کے 220 قیدیوں کے مقدمات نمٹاتے ہوئے اسے رہا کر دیا گیا۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی خصوصی ہدایت پر متعلقہ سیشن ججز اور مجسٹریٹس نے جیلوں کے دورے کیے، دوروں کے دوران معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث 220 ملزمان کے مقدمات جیلوں میں نمٹاتے ہوئے انکو رہا کردیا گیا تاکہ وہ عیدالضحیٰ کی خوشیاں اپنے گھر والوں کے ساتھ مناسکے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے مقدمات جیلوں میں چیف جسٹس کی خصوصی
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں انوکھی واردات، چور بجلی کی ٹرانسمیشن لائن لے اُڑے
واقعے کے بعد 40 سے زائد علاقے بجلی سے محروم ہو گئے ہیں اور 12 گھنٹے گزر جانے کے باوجود بجلی بحال نہیں کی جا سکی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں چوری کی واردات میں چور بجلی کی ٹرانسمیشن لائن ہی لے اُڑے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں موٹروے ناردرن بائی پاس کے قریب بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کی انوکھی چوری نے حکام کو حیران کر دیا، جہاں نامعلوم چور 11 ہزار Kv کی قیمتی بجلی کی لائن چرا کر لے گئے، جس کے باعث دوران پور فیڈر سے بجلی کی ترسیل مکمل طور پر بند ہوگئی۔ واقعے کے بعد 40 سے زائد علاقے بجلی سے محروم ہو گئے ہیں اور 12 گھنٹے گزر جانے کے باوجود بجلی بحال نہیں کی جا سکی۔ حکام کے مطابق چوری کی واردات کے بعد علاقے میں بڑے پیمانے پر لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے جب کہ بجلی کی بحالی اور مرمتی کاموں کی وجہ سے تاخیر کا امکان ہے۔ دریں اثنا پولیس اور متعلقہ ادارے ملزمان کی گرفتاری کے لیے واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہیں۔