UrduPoint:
2026-07-24@11:02:30 GMT

ایک ماہ میں قربانی کی200سے زائد جانور چوری،مقدمات درج

اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT

ایک ماہ میں قربانی کی200سے زائد جانور چوری،مقدمات درج

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء)شہر میں ایک ماہ کے دوران قربانی کی200سے زائد جانور چوری ہو گئے ،مویشی چوری کے 218 ملزمان کو گرفتار کر کی161 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ پولیس کے مطابق اقبال ٹائون ڈویژن سے مویشی چوری کی35 ملزمان گرفتار ہوئے۔صدر ڈویژن سی61 اور کینٹ سی44ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔اسی طرح ماڈل ٹائون سی47، سٹی سی25مویشی چوروں کو گرفتار کیا گیا،سول لائنز سی6مویشی چوروں کی گرفتار ی عمل میں لائی گئی۔

سی سی پی او کے مطابق قربانی کے جانوروں کی چوری کی روک تھام کیلئے موثر کارروائیاں جاری ہیں،بیوپاریوں ،خریداروں کو جیب تراشوں سے محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ قربانی کے جانوروں کی چوری کی روک تھام کیلئے مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مویشی چوری کی روک تھام، پیشہ ورنوسرباز گروہوں کی گرفتاری اور مال مویشی کی برآمدگی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

سی سی پی او لاہور نے کہا کہ مویشی منڈیوں، بیوپاریوں، شہریوں کی سکیورٹی اور ٹریفک مینجمنٹ کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔بلال صدیق کمیانہ نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بیوپاریوں اور خریداروں کو جیب تراشوں اور جرائم پیشہ افراد سے محفوظ رکھنے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جعلی کرنسی سے معصوم شہریوں کو لوٹنے والے نوسربازوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ سپر وائزی افسران اپنی ڈویژنز میں قائم مویشی منڈیوں کے سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ جاری رکھیں۔.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نے کہا کہ چوری کی

پڑھیں:

نیب مقدمات کی سماعت کا اختیار وفاقی آئینی عدالت کو منتقل، سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

سپریم کورٹ نے نیب قانون میں کی گئی ترامیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق اہم مقدمے کا محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) سے متعلق تمام مقدمات اب وفاقی آئینی عدالت میں سنے جائیں گے۔

جسٹس محمد علی مظہر نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ نیب قانون میں ترامیم کے بعد سپریم کورٹ کو نیب مقدمات کی سماعت کا اختیار حاصل نہیں رہا، اس لیے نیب سے متعلق تمام زیر التوا اور آئندہ مقدمات وفاقی آئینی عدالت کو منتقل کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ایرانی ڈیزل اسمگلنگ کیس: وفاقی آئینی عدالت نے اہم سوالات اٹھا دیے

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں نیب اور وفاقی حکومت کا مؤقف درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 175، نیب آرڈیننس کے سیکشن 32 اور 32 اے کے تحت نیب مقدمات کی سماعت کے لیے وفاقی آئینی عدالت ہی مجاز فورم ہے۔

سپریم کورٹ نے اس معاملے پر فریقین کے تفصیلی دلائل سننے کے بعد 16 جولائی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو جمعہ کو سنایا گیا۔

اس فیصلے کے بعد نیب سے متعلق تمام مقدمات کی سماعت اب وفاقی آئینی عدالت میں ہوگی، جبکہ سپریم کورٹ ان مقدمات کی سماعت نہیں کرے گی۔ یہ فیصلہ نیب مقدمات کے عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق ایک اہم آئینی نظیر قرار دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • چینی چڑیا گھر میں جانور گرمی کی شدید لہر سے کیسے محفوظ رہتے ہیں؟
  • نیب مقدمات کی سماعت کا اختیار وفاقی آئینی عدالت کو منتقل، سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار