چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی خصوصی ہدایت پر خیبرپختونخوا کے جیلوں میں قید 220 معمولی جرائم والے قیدیوں کے مقدمات کو نماٹے ہوئے انہیں رہا کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں عیدالا ضحیٰ کے موقع پرخیبر پختونخوا کے جیلوں میں قید معمولی نوعیت کے 220 قیدیوں کے مقدمات  نمٹاتے ہوئے اسے  رہا کردیاگیا۔

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ  کی خصوصی ہدایت پر صوبہ کے بھر کی جیلوں میں متعلقہ سیشن ججز اور مجسٹریٹس نے  جیلوں کے دورے کیے۔

دوروں کے دوران معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث 220 ملزمان کے مقدمات جیلوں میں نمٹاتے ہوئے انکورہا کردیا گیا تاکہ وہ عیدالضحیٰ کی خوشیاں اپنے گھر والوں کے ساتھ مناسکے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے مقدمات جیلوں میں

پڑھیں:

فواد چوہدری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے خارج؛ جج کے ساتھ دلچسپ مکالمہ

اسلام آباد:

ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نکالے جانے کے بعد ان کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔

دورانِ سماعت ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن کی جانب سے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی، جس کے مطابق فواد چوہدری کا نام 4 جون کو فہرست سے خارج کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ عدالت نے اس سے قبل 25 ستمبر 2024 کو فواد چوہدری کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم جاری کیا تھا، تاہم عدالتی احکامات کے باوجود اس فیصلے پر بروقت عملدرآمد نہ ہونے پر فواد چوہدری نے توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کی، جہاں فواد چوہدری اپنے وکیل فیصل چوہدری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت فواد چوہدری خود روسٹرم پر آئے اور جسٹس انعام امین سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا، ’’عدالت کا بہت بہت شکریہ، آپ کو پتا ہے ہم نے کہاں جانا ہے، ہم نے یہیں اپوزیشن کرنی ہے‘‘۔

اس موقع پر جسٹس انعام امین منہاس نے مسکراتے ہوئے ریمارکس دیے، ’’آپ نے بھی ان کے پیچھے پڑ کر نام نکلوا ہی لیا‘‘۔ جج کے اس تبصرے پر عدالت میں قہقہے گونج اٹھے۔

وکیل فیصل چوہدری نے دورانِ سماعت جسٹس انعام سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا، ’’آپ کے پاس آنے سے ہمارا فائدہ ہوتا ہے‘‘۔ بعد ازاں عدالت نے تمام شواہد اور رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد فواد چوہدری کی درخواست کو نمٹا دیا۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ: آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر اور کاز لسٹ جاری کر دی گئی
  • فواد چوہدری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے خارج؛ جج کے ساتھ دلچسپ مکالمہ
  • عید کی خوشیاں دوبالا، خیبر پختونخوا کی جیلوں سے 220 قیدی رہا
  • خیبرپختونخوا کابینہ میں بڑے پیمانے پر رد و بدل کا فیصلہ
  • خیبرپختونخوا کابینہ میں بڑے پیمانے پر رد و بدل کا فیصلہ،کئی اہم ناموں کی شمولیت،متعدد کا اخراج
  • وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا گجو خان میڈیکل کالج کے پہلے  کانووکیشن میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب
  • دہشت گردی کے خاتمے تک کے پی کے کو فنڈز کی فراہمی جاری رہے گی،وزیراعظم کا پشاور جرگے میں خطاب
  • فرار قیدی سرنڈر کردیں، نہیں تو دہشتگردی کے مقدمات کا سامنا ہوگا: مراد علی شاہ
  • پاکستان میں قیدیوں کے جیلوں سے فرار ہونے کے قابل ذکر واقعات