محدود وسائل کے باوجود پاکستان ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر رہا ہے، صدر مملکت
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان ان ممالک میں سے ایک ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں کا سب سے زیادہ شکار ہیں، محدود وسائل کے باوجود پاکستان ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر رہا ہے، ہر سال ہمیں تباہ کن سیلابوں، خشک سالی اور گرمی کی لہروں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو لاکھوں لوگوں کو بے گھر کر دیتے ہیں۔
ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ماحولیات کا عالمی دن ہمیں کرہ ارض کی حفاظت اور آئندہ نسلوں کے پائیدار مستقبل کی جانب ذمہ داری کی یاددہانی کراتا ہے، عالمی کاربن کے اخراج میں ہمارا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے، یہ عدم توازن عالمی ماحولیاتی انصاف اور مضبوط بین الاقوامی حمایت کی فوری ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود پاکستان ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر رہا ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی ہماری کوششیں پاکستان کے وسیع تر اقتصادی تبدیلی کے منصوبے اڑان پاکستان سے ہم آہنگ ہیں، ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ آئیے روزمرہ زندگی میں ایسے اقدامات کرنے کا عہد کریں جن سے ماحول پر مثبت اثر پڑے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں پلاسٹک کا استعمال کم کرنا، جنگلات کو فروغ دینا، ری سائیکلنگ کرنا اور ماحولیاتی تحفظ کی پالیسیوں کو اپنانا ہوگا۔
صدر مملکت نے کہا کہ میں ہر شہری اور ادارے پر زور دیتا ہوں کہ وہ ایک صاف اور سرسبز پاکستان کے لیے متحد ہو جائیں۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ آئیے ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور قدرتی وسائل کے ذمے دارانہ استعمال کے لیے مل کر کام کریں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سے نمٹنے کیلئے صدر مملکت نے سے نمٹنے کی اقدامات کر نے کہا کہ وسائل کے
پڑھیں:
سندھ:موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور زرعی شعبے کو محفوظ بنانے کیلئے جامع منصوبہ تیار
کراچی (نیوز ڈیسک)سندھ حکومت نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور زرعی شعبے کو محفوظ بنانے کے لیے جامع منصوبہ تیار کر لیا۔
وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر کا کہنا ہے کہ کلائمیٹ اسمارٹ ایگریکلچرمنصوبہ2028 تک جاری رہے گا جس کے تحت زرعی پیداواربڑھانے کیلئے کسانوں کو تربیت دی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 180 فیلڈ اسکول قائم کرکے ساڑھے 4 ہزار کسانوں کو تربیت دی جائے گی، اس حوالے سے سکھر، میرپورخاص اور بدین میں بھی فیلڈ اسکول قائم کیے ہیں۔
Post Views: 4