190عمران خان بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست: نیب کو اسپیشل پراسکیوٹر تعینات کرنے کی مہلت
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور سابق خاتون اول کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت کے دوران نیب اسپیشل پراسکیوٹر تعینات کرنے کا حکم دیتے ہوئےکیس کی سماعت 11 جون تک ملتوی کردی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور سابق خاتون اول کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے سماعت کی۔
بیرسٹر سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت پے، منتیں مرادوں اور دعاؤں کے بعد آج کی تاریخ ملی ہے، آج کہ تاریخ ہمیں آسانی سے نہیں ملی۔
اسپیشل پراسکیوٹر نیب رافع مقصود عدالت میں پیش ہوئے، بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ توشہ خانہ ون، توشہ خانہ ٹو اور اب 190 ملین پاؤنڈ کیس بنایا گیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی کیخلاف 300 سے زائد مقدمات قائم کئے گئے ہیں، ٹرائل کورٹ سے سزا ہوئی ہائی کورٹ سے استغاثہ نے کہا ٹھیک نہیں ہوئی معطل کردی جاتی ہے۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ فیصلوں کا کسی کو معلوم نہیں ہوتا صرف جج کو معلوم نہیں ہوتا، یہ کیسے فیصلے ہیں جس میں 6 ماہ سے میاں بیوی کو اندر رکھا ہوا ہے۔
نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اس عدالت کا بڑا قیمتی وقت ہے آپ میری بات سن لیں، میں نے ابھی کچھ نہیں کہا ہے۔
نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ میری گزارش ہے اس کیس میں وفاقی حکومت نے اسپیشل پراسکیوٹر تعینات کیا تھا، ابھی فیڈرل حکومت نے کوئی بھی پراسکیوٹر جنرل تعینات نہیں کیا، مجھے گزشتہ رات اس کیس کا پتا چلا، مجھے نوٹس رات کو ملا۔
نیب نے عدالت سے وقت مانگ لیا، نیب پراسکیوٹر نے کہا کہ ہمیں کل نوٹس ملا ہے وقت دے دیں ،بیرسٹر سلمان صفدر نے استدلال کیا کہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف اسپیشل ٹیم لانا چاہتے ہیں لائیں ہم نہیں گھبراتے۔
نیب پراسکیوٹر نے استدعا کی کہ چار ہفتوں کا وقت دے دیں، قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے پراسکیوشن ٹیم کا نوٹیفکیشن لینا ہے تو سات دن کا وقت لے لیں ، نیب پراسکیوٹر رافع مقصود نے کہا کہ وزارت قانون سے خط و کتابت ہونی ہے چار ہفتوں کا وقت دے دیں۔
لطیف کھوسہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بغیر کسی ثبوت کے جیل میں ہیں، بانی پی ٹی آئی نہ بیرون ملک جائیں گے نہ ہی ریکارڈ ٹمپر کرنے کا خطرہ ہے۔
عدالت نے کہا کہ ان کو لیگل ٹیم نوٹیفائی کرنے کا وقت دے دیں، عدالت نے نیب پراسکیوشن ٹیم 7 دن میں نوٹیفائی کرنے کی ہدایت کی، نیب پراسکیوٹر نے کہا کہ ہمیں چودہ دن کا وقت دے دیں۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے مہلت کی مخالفت کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ پھر چاہیں تو انہیں چار سال دے دیں، عدالت نے 11 جون تک نیب اسپیشل پراسکیوٹر تعینات کرنے کا حکم دیتے ہوئےکیس کی سماعت 11 جون تک ملتوی کردی۔
https://www.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی کا وقت دے دیں سزا معطلی کی نے کہا کہ کرنے کا
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ: سی ڈی اے کی تحلیل کا حکم برقرار، فوری معطلی کی استدعا مسترد
اسلام آباد (صغیر چوہدری )سی ڈی اے کو تحلیل کرنے کا فیصلہ برقرار ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنگل بنچ کے فیصلے کو بحال رکھتے ہوئے سی ڈی اے کی جانب سے سنگل بنچ کا فیصلہ فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نےجسٹس محسن اختر کیانی کا فیصلہ فوری معطل کرنے کی استدعا منظور نہیں کی جبکہ عدالت نے سی ڈی اے کی تحلیل کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے نوٹس جاری کردئیے ۔۔ جبکہ ڈویژن بنچ نے سی ڈی اے کی تحلیل کا فیصلہ معطل کرنے کی متفرق درخواست پر بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس اعظم خان نے انٹراکورٹ اپیل پر نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا ہے عدالت نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ وکیل کے مطابق سی ڈی اے کے پاس رائٹ آف وے ٹیکس نافذ کرنے کا اختیار موجود ہے پیل کنندہ کے وکیل کے مطابق سنگل بینچ نے درخواست میں کی گئی استدعا سے زیادہ ریلیف دیا۔ واضح رہے کہ جسٹس محسن اختر کیانی نے کچھ عرصہ قبل سی ڈی اے کو تحلیل کرکے ایم سی آئی میں ضم کرنے کا حکم دیا تھا اور کہا،تھا کہ اب یہ نظام عوام کے منتخب نمائندوں کو چلانا چاہئیے ۔
Post Views: 6