قدرتی ماحول کے بغیر زندگی کا وجود ناممکن ہے؛ عرفان علی کاٹھیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
سٹی 42 : پی ڈی ایم اے پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ ماحولیات کا تحفظ ہم سب کی قومی زمہ داری ہے ۔
عالمی یوم ماحولیات کے دن کی مناسبت سے ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماحولیات کے تحفظ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، ماحولیات کا عالمی دن ہر سال ماحولیاتی آگاہی اور صفائی ستھرائی کیلئے منایا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں زیرو پلاسٹک و زیرو پلوشن ڈے منایا جا رہا ہے، دور جدید میں ماحولیات کی آلودگی میں عالمی سطح پر اضافہ ہوا ہے۔
صدرِ مملکت سے سردار سلیم حیدر سمیت پارٹی رہنماؤں کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث متاثر ممالک میں شامل ہے، پنجاب حکومت ماحولیات کے تحفظ کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے شہریوں کو بھی ساتھ دینا ہو گا، بحیثیت شہری ہمیں ماحولیات کے تحفظ کیلئے حکومتی اقدامات پر عمل پیرا ہونا ہے۔انہوں نے کہاکہ گھر گلی اور محلوں کو صاف رکھیں گے تو ہمارے شہر صاف ستھرے ہو ں گے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی یوم ماحولیات منانے کا مقصد ماحولیات کا تحفظ اور جانداروں کو قدرتی ماحول کی فراہمی ہے، انسان اور ماحولیات کا تحفظ ضروری ہے قدرتی ماحول کے بغیر زندگی کا وجود ناممکن ہے ۔
متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ پر 3 ہزار قیدیوں کی رہائی کا حکم
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ماحولیات کے ماحولیات کا کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
پنجاب میں اسموگ، اسکولوں کے صبح 8 بج کر 45 منٹ سے پہلے کھلنے پرپابندی عائد
محکمہ ماحولیات پنجاب نے اسموگ کے باعث سرکاری و نجی اسکولوں کے صبح 8 بج کر 45 منٹ سے پہلے کھلنے پرپابندی لگا دی۔محکمہ ماحولیات پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں خطرناک حدتک بڑھتی اسموگ کے باعث پنجاب بھر کے سرکاری ونجی اسکول صبح 8:45 سے پہلےنہیں کھلیں گے۔ اعلامیے کے مطابق کالجز اور اسپیشل ایجوکیشن سینٹرزبھی صبح 8:45 بجے سے پہلےنہیں کھلیں گے، یہ حکم نامہ 3 نومبر سے 31 جنوری 2026 تک نافذ رہے گا۔ خلاف ورزی کرنےوالے اسکول پرپہلی بار ایک لاکھ سے 5 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا، دوبارہ خلاف ورزی پر 6 لاکھ سے 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد ہوگا۔ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامدشیخ کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تحفظ کےلیے سخت اقدامات جاری رہیں گے۔