Daily Pakistan:
2025-07-23@21:40:39 GMT

جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 21جون تک ملتوی  

اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT

جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 21جون تک ملتوی  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اڈیالہ جیل میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 21جون تک ملتوی  کردی گئی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی،مقدمہ کی سماعت اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے کی، مقدمہ کے مدعی سب انسپکٹر محمد ریاض کا بیان قلمبند کرلیاگیا۔

مدعی نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہاکہ ڈی وی ڈیز سمیت پیمرا اور ایف آئی اے سے موصول دیگر شواہد شامل تھے،شواہد سے ثابت ہوا پی ٹی آئی ریاستی اداروں کیخلاف نفرت پھیلانے میں ملوث ہے،پی ٹی آئی بطور جماعت ملک میں افراتفری اور انارکی پھیلانا چاہتی ہے،بیان میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی ، شہریار آفریدی کی اشتعال انگیز تقاریر کی یوایس پیزاور ڈی ڈی ویز میرے سامنے قبضلہ میں لی گئیں،سماعت کے آغاز اور محمد ریاض کے بیان کے دوران وکلا صفائی نے ہنگامہ آرئی اور نعرے بازی کی، وکلا صفائی کی ہنگامیہ آرائی پر اے ٹی سی ججز نے اظہار برہمی کیا۔ 

جاپان میں خاتون کے گھر سے 100 کے قریب مردہ بلیاں برآمد

عدالت نے کہاکہ وکلا صفائی نے عدالت میں ہنگامہ آرائی سے عدالتی کارروائی روکنے کی کوشش کی، وکلا صفائی سینئر وکلا وکلا سلمان اکرم راجہ کو عدالت بلانے پر اصرار کرتے رہے۔

وکلا نے کہاکہ سلمان اکرم راجہ کو اندر نہ بلایا گیا تو عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کردیں گے،پراسیکیوٹر ظہیر عباس شاہ نے کہاکہ سلمان اکرم راجا اس کیس کی پیروی نہیں کرنے آتے،سلمان اکرم راجہ پر تشدداحتجاج کی منصوبہ بندی کیلئے اندر آنا چاہتا ہے،سلمان اکرم راجہ نے اس کیس میں ایک دن بھی عدالت کی معاونت نہیں کی،بانی پی ٹی آئی نے اعلان کیا کہ وہ ملک بھر میں احتجاج کو جیل سے لیڈ کریں گے،یہاں عدالتی کارروائی کے دوران سیاسی میٹنگ نہیں ہو سکتی،سلمان اکرم راجہ سازش مجرمانہ کرنے کیلئے بانی پی ٹی آئی سے مشاورت چاہتے ہیں،یہ ریاست اور ریاستی اداروں سے متعلق سازش پرمشاورت چاہتے ہیں،وکلا صفائی کے احتجاج کے باعث دو گواہ سب انسپکٹر سلیم قریشی اور منظور کے بیانات قلمبند نہ ہو سکے۔

بھارت سے شملہ معاہدہ ختم ہوگیا، کنٹرول لائن اب سیز فائر لائن ہے، خواجہ آصف

سماعت کے دوران کنوینرجے آئی ٹی ایس پی فیصل سلیم بھی عدالت پیش ہوئے،عدالتی طلبی کے باوجود ایس ایس پی انویسٹی گیشنز راولپنڈی عدالت پیش نہیں ہوئیں،سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کو عدالت پیش کیا گیا، شبلی فراز، زرتاج گل، امجد نیازی، عثمان ڈار، فوادچودھری سمیت متعدد ملزمان عدالت میں پیش ہوئے،جی ایچ کیو حملہ کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت 21جون تک ملتوی  کردی گئی۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: جی ایچ کیو حملہ کیس کی سلمان اکرم راجہ بانی پی ٹی ا ئی وکلا صفائی کے دوران

پڑھیں:

بینک فراڈ کیس، نادیہ حسین کے شوہر کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے نجی کمپنی میں 53 کروڑ سے زائد کا بینک فراڈ کے مقدمے میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر ملزم عاطف خان اور دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی کردی۔

رپورٹ کے مطابق ہائیکورٹ میں نجی کمپنی میں  53 کروڑ سے زائد کا بینک فراڈ کے مقدمے میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر ملزم عاطف خان اور دیگر  کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

جونئیر وکیل نے موقف دیا کہ ملزم کے وکیل کی طبیعت ناساز ہے، سماعت ملتوی کی جائے۔

جسٹس محمود اے خان نے ریمارکس دیئے کہ ہم تینوں ملزموں  کی درخواست ضمانت کو ایک ساتھ سنیں گے۔ عدالت نے ملزم عاطف خان اور دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت 13 اگست تک ملتوی کردی۔

ٹرائل کورٹ نے عاطف خان، امتیاز اور فیصل کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔

یاد رہے کہ عاطف خان جیل میں ہیں جبکہ ملزم امتیاز اور فیصل احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے تھے۔ امتیاز اور فیصل نے گرفتاری سے بچنے کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت حاصل کرلی تھی۔

TagsShowbiz News Urdu

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف فیصلوں کا سیلاب آرہا ہے، سلمان اکرم راجا
  • پی ٹی آ ئی کے رہنماؤں کے خلاف فیصلوں کا سیلاب آرہا ہے: سلمان اکرم راجا
  • شبلی فراز کی نو مئی کے کیسز یکجا کرنے کی درخواست پر سماعت (کل )تک ملتوی
  • سزا غیر قانونی ہیں، علی امین گنڈاپور،شاہ محمود کی جلد رہائی ممکن نہیں، سلمان اکرم راجہ
  • شاہ محمود قریشی پارٹی کی قیادت سنبھالیں گے یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا. سلمان اکرم راجہ
  • یہ کہنا قبل ازوقت ہے کہ شاہ محمود قریشی پارٹی کی قیادت سنبھالیں گے: سلمان اکرم راجہ
  • یہ کہنا قبل ازوقت ہے کہ شاہ محمودقریشی پارٹی قیادت سنبھالیں گے،سلمان اکرم راجہ 
  • بینک فراڈ کیس، نادیہ حسین کے شوہر کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی
  • خیبرپختونخوا کی سینیٹ نشستوں پر اپوزیشن کیساتھ معاہدہ بانی پی ٹی آئی کا نہیں تھا، سلمان اکرم راجہ
  • خیبرپختونخوا کی سینیٹ نشستوں پر اپوزیشن کیساتھ معاہدہ بانی پی ٹی آئی کا نہیں تھا، سلمان اکرم راجہ