چیف الیکشن کمشنر کس حیثیت سے اب تک عہدے پر فائز ہیں؟ بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ حکومت بتائے چیف الیکشن کمشنر کس حیثیت میں تاحال عہدے پر فائز ہیں؟
بیرسٹر محمد علی سیف نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اندرونی اختلافات کو ختم کر کے بانی کو رہا کیا جائے۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جعلی حکومت نے بغض بانی پی ٹی آئی میں ملک میں اندھیرنگری چوپٹ راج بنا رکھا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی مدت ملازمت کب کی ختم ہوچکی۔
بیرسٹر سیف نے سوال کیا کہ کس قانونی یا آئینی اختیار سے چیف الیکشن کمشنر ٹیکس کے پیسوں سے تنخواہ اور مراعات لے رہے ہیں؟
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: چیف الیکشن کمشنر
پڑھیں:
بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی درخواست کردی: الیکشن کمیشن ذرائع
بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی درخواست کر دی۔
الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق بلوچستان حکومت نے بلدیاتی انتخابات روکنے کے لیے الیکشن کمیشن کو مراسلہ ارسال کردیا۔
مراسلے میں سرد موسم اور امن وامان کی خراب صورتِ حال کی بنا پر الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔