بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ فتنہ الہندوستان کی سرپرستی کر رہی ہے: سرفراز بگٹی
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
— فائل فوٹو
وزیرِاعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی’را‘ فتنہ الہندوستان کی سرپرستی کر رہی ہے۔
سرفراز بگٹی کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ تو ڈائیلاگ ہوتے ہیں، مسنگ پرسنز کے معاملے کو ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، موجودہ پولرائز ماحول میں کسی ایشو پر سیاسی جماعتوں کا متفق ہونا ناممکن ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ بھارت شکست کے بعد اب پراکسیز کا سہارا لے رہا ہے، دشمن ہمارے خلاف پراکسی وار کر رہا ہے، دشمن پاکستان کی ابھرتی معیشت کو تباہ کرنے کا خواب دیکھ رہا تھا، بھارت کا شیطانی کھیل بےنقاب ہوگیا ہے۔
وزیرِاعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ریاست کے پاس فتنہ الہندوستان کے خلاف بہت مضبوط ثبوت ہیں، فتنہ الہندوستان کے ذریعے خضدار میں بچوں کو شہید کروایا گیا، فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو بلوچوں سے نہ جوڑا جائے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی ترمیمی بل کا مقصد ریاستی اداروں کو بدنام کرنے سے روکنا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ ’را‘ ہینڈلرز فتنہ الہندوستان کو خفیہ معلومات فراہم کر رہے ہیں، بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی پہلے دن سے’را‘ فنڈڈ ہے۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں کسی بڑے ملٹری آپریشن کی ضرورت نہیں، فتنہ الہندوستان کے ہر حملے کو ناکام بنائیں گے۔
اُنہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا نے کراچی پورٹ کے حوالے سے جعلی خبر چلائی کہ تباہ ہوگیا، فتنہ الہندوستان پاکستان کا امن داؤ پر لگانے کی سازش کر رہا ہے، بھارت کو جنگ میں منہ کی کھانا پڑی، افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فتنہ الہندوستان کے سرفراز بگٹی نے کہا کہ
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :