پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے عید الاضحیٰ کے ایام میں درجہ حرارت میں اضافے اور ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کردیا. جس کے مطابق 7 سے 12 جون تک پنجاب میں درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔پی ڈی ایم اے پنجاب نے عیدالاضحیٰ کے دنوں میں صوبے بھر میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا۔ ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکمے ممکنہ ہیٹ ویو سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات یقینی بنائیں۔پی ڈی ایم اے کے مطابق 7 جون سے 12 جون تک صوبے کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا امکان ہے.

دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری زیادہ رہ سکتا ہے. جس کے باعث گرمی اور لو کے اثرات میں شدت کا خدشہ ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ شدید گرمی کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں.بالخصوص بچوں اور بزرگوں کا خصوصی خیال رکھا جائے اور غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ موسم کی مناسبت سے خوراک، خصوصاً گوشت کے استعمال میں احتیاط برتیں۔کسی بھی ہنگامی صورتحال میں عوام پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 یا ریسکیو 1122 سے فوری رابطہ کر سکتے ہیں۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پی ڈی ایم اے ہیٹ ویو

پڑھیں:

متحدہ عرب امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے نئی منصوبہ بندی

ابوظہبی(نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے نئی منصوبہ بندی بنا لی گئی۔

اماراتی نیشنل سینٹر آف میٹیورولوجی اور پبلک ہیلتھ سینٹر میں 5 سالہ معاہدہ ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے رپورٹس کے مطابق شدید گرمی، نمی اور فضائی آلودگی سے متعلق جدید ڈیٹا شیئر کیا جائے گا، ملک میں کہیں بھی شدید گرمی کی صورت میں عوام کو فوری ڈیجیٹل اطلاعات دی جائیں گی۔

گرمی سے متاثرہ علاقے میں موجود عوام کو بروقت آگاہ کیا جائے گا، فوری آگاہی مہم سے کلائمٹ چینج کے اثرات کم کرنے میں مدد دے گی۔

متحدہ عرب امارات میں رواں سال اگست میں درجۂ حرارت 51.8 ڈگری تک پہنچا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یو اے ای میں مئی اور اپریل بھی ریکارڈ گرم ترین مہینے قرار پائے تھے، یو اے ای میں دن 12:30 سے 3:30 بجے تک دھوپ میں کام کرنا ممنوع ہے۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • سوات میں موسلادھار بارش؛ دریا کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ، ہائی الرٹ جاری
  • فیفا رینکنگ: اسپین پھر سے دنیائے فٹبال کا حکمران بن گیا، پاکستان کی بھی ترقی
  • امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے نئی منصوبہ بندی
  • لاہور کے 6 سکولوں کو سکول آف ایمی نینس کا درجہ دینے کا فیصلہ
  • متحدہ عرب امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے نئی منصوبہ بندی
  • پنجاب میں مون سون کا 11واں اسپیل، کن شہروں میں بارش کا امکان؟
  • امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے نئی منصوبہ بندی کرلی گئی
  • کراچی میں آئندہ چند روز موسم کیسا رہے گا؟
  •  اوزون کی تہہ کے تحفظ کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
  • محکمہ موسمیات  کا ڈینگی سے متعلق الرٹ جاری ،عوام سے محتاط رہنے کی اپیل