عیدالاضحیٰ پرمحکمہ موسمیات کی جانب سے الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے عید الاضحیٰ کے ایام میں درجہ حرارت میں اضافے اور ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کردیا، جس کے مطابق 7 سے 12 جون تک پنجاب میں درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب نے عیدالاضحیٰ کے دنوں میں صوبے بھر میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا۔ ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکمے ممکنہ ہیٹ ویو سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات یقینی بنائیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق 7 جون سے 12 جون تک صوبے کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا امکان ہے، دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری زیادہ رہ سکتا ہے، جس کے باعث گرمی اور لو کے اثرات میں شدت کا خدشہ ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ شدید گرمی کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں، بالخصوص بچوں اور بزرگوں کا خصوصی خیال رکھا جائے اور غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے۔
انہوں نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ موسم کی مناسبت سے خوراک، خصوصاً گوشت کے استعمال میں احتیاط برتیں۔
کسی بھی ہنگامی صورتحال میں عوام پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 یا ریسکیو 1122 سے فوری رابطہ کر سکتے ہیں۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پی ڈی ایم اے
پڑھیں:
ریاستی درجہ کی بحالی سے بی جے پی حکومت مُکر رہی ہے، بے اختیاروزیراعلیٰ کی دہائی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سری نگر:۔ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بی جے پی کی بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ میں کیا گیا اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے علاقے کی ریاستی حیثیت بحال کرے۔
انہوں نے کہا کہ مبہم یقین دہانیاں اب قابل قبول نہیں ہیں، ہمیں ریاستی حیثیت کی بحالی کے لیے ایک واضح روڈ میپ چاہیے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق عمر عبداللہ نے سرینگر کے علاقے قمرواری میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت نے کہا تھا کہ انتخابات کے بعد ریاست کا درجہ بحال کیاجائے گا، لیکن اب کہا جا رہا ہے کہ صحیح وقت کا انتظار کریں۔ انہوں نے سوال کیا کہ بھارتی حکومت ریاستی درجہ بحال کرنے سے آخر ڈر کیوں رہی ہے۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ بطور وزیر اعلیٰ مجھے ریاست کی بحالی کے لیے طے شدہ وقت سے آگاہ کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں ملازمین کو برطرف کیا جارہا ہے ، لوگوں کو گھروں سے بے دخل کیا جا رہا ہے اور ہم اس صورتحال سے لوگوں کو نکالنا چاہتے ہیں۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد علاقے کا سیاحت کا شعبہ متاثر ہوا ہے۔ ہاﺅس بوٹس خالی پڑے ہیں، ٹیکسی ڈرائیور پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کو یقینی بنانے کی ذمہ داری میرے پاس نہیں، خامیوں، کوتاہیوں کو دور کرنا میرے بس میں نہیں کیونکہ مجھے اس حوالے سے اختیارات سے محروم رکھا گیا ہے۔